Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئی،  ختم کی گئی آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

شیئر کریں:

رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئی،  ختم کی گئی آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم آسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزارت کابینہ ڈویڑن نے تفصیلات ایوان میں پیش کیں، جس کے مطابق رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے گریڈ 22 کی 11 ہزار 877 آسامیاں ختم کی گئیں۔دستاویز کے مطابق گریڈ 19 سے 22 کی 113 آسامیوں کو ختم کیا گیا، رائٹ سائزنگ سے گریڈ ایک سے 18 کی 11 ہزار 764 آسامیاں ختم ہوئیں۔سب سے زیادہ گریڈ ایک سے 4 درجہ چہارم کی آسامیاں رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئیں، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت 5 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کی گئیں۔

 

بیرسٹرسیف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے فارغ

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) بیرسٹرسیف کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر کی پارٹی سطح پر عہدوں میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔اعلامیے کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی صوبائی جنرل سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ ملک عدیل اقبال کو سونپ دیا جبکہ پی ٹی ا ئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈووکیٹ کو تفویض کر دی گئی۔دونوں ممبران کی تعیناتی کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99066