دیرچترال گلگت موٹروے حوالے اے پی سی ہفتہ کے دن تمرگرہ میں ہوگی۔۔عنایت اللہ
جماعت اسلامی کی اے پی سی آج بروز ہفتہ تیمرہ گرہ دیر پائیں میں ہوگی۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ پانچ اضلاع کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔دیر چترال موٹرووے کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عنایت اللہ خان
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج بروز ہفتہ تیمرہ گرہ میں صبح 10 بجے ہوگی جس میں دیر، چترال گلگت موٹر ووے کو دوبارہ شامل کرنے اور سی پیک روٹ جو پی ایس ڈی پی میں باقاعدہ منظور ہوئی ہے اور موجودہ حکومت نے اس کو ختم کردیا ہے سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں چترال بالا، چترال پائیں، دیر بالا، دیر پائیں اور باجوڑ کے سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاء، تاجر تنظمیوں، طلباء تنظیموں اور سماجی کارکنان کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ اس موقع پر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ چکدرہ سے چترال تک موٹروے ہمار ا حق ہے۔ ہر فورم پر اس کے لیے آواز بلند کریں گے اور اسمبلی کے اندر، چوک و چوراہوں اور عدالتوں میں اس کے لیے جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے دیر چترال کی ترقی وابستہ ہے اور اس سے خطہ کے عوام کو روزگار کے مواقعے ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر دیر چترال کے لیے ان کا حق حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
یادرہے کہ اے پی سی میں شرکت کیلئے چترال سے سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ کی قیادت میں مختلف سیاسی پارٹیوں اورسول سوسائٹیز کی صدوراوررہنما بھی تمرگرہ پہنچ چکے ہیں۔ جن میں صدربارچترال، صدرپریس کلب چترال، صدرتجاریونین چترال ودیگربھی شامل ہیں۔