Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دورجدیدکے سائنسی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترذہنی وجسمانی پرورش اورابتدائی بچپن کی نشوونماکے اصولوں کورائج کرنے کے حوالے سے چترال میں تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

شیئر کریں:

دورجدیدکے سائنسی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترذہنی وجسمانی پرورش اورابتدائی بچپن کی نشوونماکے اصولوں کورائج کرنے کے حوالے سے چترال میں تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

 

چترال( چترال ٹائمزرپورٹ)آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال کی معاونت  سے ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیراہتمام لوئرچترال میں بچوں کے ابتدائی بچپن کی تعلیم یعنی ای سی ڈی دورجدیدکے سائنسی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترذہنی وجسمانی پرورش اورابتدائی بچپن کی نشوونماکے اصولوں کورائج کرنے کے حوالے سے دومہینے کاتربیتی ورکشاپ اختتام پذیرہوا۔

 

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے کے آریس پی کے امین بیگ،ٹریننگ ڈائیریکٹرآفاق پاکستان امیرزیب، منیجرورک اینڈانٹرپرائز اے۔کے۔ار۔ایس ۔پی ۔ چترال حمیدالاعظم،سینئرایریامنیجرآفاق چترال ذوالفقارعلی خان اوردوسروں نے کہاکہ ابتدائی بچپن کی تعلیم (Early Childhood Education) کسی بھی بچے کی زندگی بھر سیکھنے کے سفر کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔

زندگی کے ابتدائی چند سالوں کے دوران بچے اہم علمی، جذباتی اور سماجی نشوونما سے گزرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے اولین درسگاہ ہمیشہ سکول ہی ہوتے ہیں ، معیاری درسگاہ عمارات سے نہیں بلکہ بہترین اساتذہ سے ہوتی ہے۔جہاں بچوں کی نفسیات کا علم رکھنے والی تربیت یافتہ اساتذہ منفرد طریقے سے بچوں کو پڑھاتی ہیں ۔ اور ای سی ڈی سکولوں میں بچے ایک خاص ماحول کی فراہمی کے باعث تعلیم میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔ جو ان کی شاندار مستقبل کا موجب بنتا ہے ۔

 

انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ سے سکولوں میں طلباء کی تدریس کے لئے بہتر طور پر تربیت یافتہ اساتذہ میسر ہوں گے جس سے تعلیم کے معیار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکتا ہے ۔ اگرہم ای سی ڈی کے فوائداورخصوصیات کی بات کریں توجدیدتحقیق سے یہ ثابت ہواہے کہ بچے کی ابتدائی سال اہم ہوتے ہیں ۔جس کے دوران بچے میں سیکھنے کی صلاحیت پروان چڑھتی ہیں ۔اچھی صحت ،پرورش کرنے والے محفوظ ماحول اوردرست ذہنی حرکات کے زریعے سے نہ صرف بچے کی نشوونماکی مضبوط بنیادرکھی جاسکتی ہے بلکہ یہ اس بات کوبھی یقینی بناتاہے کہ بچہ آگے چل کرتعلیم ،کام کاج اورمعاشرے میں اہم کرداراداکرسکے اورنئی نسل کوآنے والے وقتوں کے لئے تیارکیاجاتاہے ۔ ابتدائی بچپن کی تعلیم کے اساتذہ کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ تربیت بہت ضروری ہے

 

اے کے آرایس پی کے ذمہ داروں کاکہناہے کہ بیسٹ فارویرپراجیکٹ کینڈین حکومت کی مالی معاونت سے چترال میں خواتین کو اقتصادی، سماجی اور قانونی لحاظ سے بااختیاربنانے اورفنی صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں ۔ اس پراجیکٹ کے تحت مختلف صلاحیتوں کے حامل خواتین کواُن کی صلاحیت کے مطابق ہنرسیکھنے کی تربیتی پروگرام اور مالی امداد فراہم کرنے کاایک طریقہ شروع کیاہے ۔تاکہ وہ بھی معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔اس طرح ای سی ڈی پراجیکٹ یورپی یونین کی مالی تعاون سے چترال اورگلگت بلتستان میں سوسائٹی ،نوجوانوں اور بچوں کی ابتدائی نشوونما (ECD) اوردرست ذہنی حرکات کے حوالے سے کام کررہے ہیں ۔اس موقع پرپرنسپل کامرس کالج چترال صاحب الدین،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرلوئرچترال محمودغزنوی،امیرجماعت اسلامی لوئرچترال وجہہ الدین،ظہوران شاہ، پروفیسراحسام الدین،شازیہ سلطان ،تسلیم اختر،فریال ،محکمہ زراعت کے ڈاکٹرفاروق احمدشاہ،پروگرام سہولت کاراسماعیل اوردوسرے موجودتھے تقریب کے آخرمیں شرکاء ورکشاپ کو تعریفی اسناد اورمہمانوں کو اعزازی شیلڈسے نوازا گیا۔

chitraltimes afaq workshop on childhood educaiton 4 chitraltimes afaq workshop on childhood educaiton 3 chitraltimes afaq workshop on childhood educaiton 2

 

chitraltimes afaq workshop on childhood educaiton 1

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95161