Chitral Times

Apr 20, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دوبئی میں پی-ٹی-آئی-چترال اورسیز کیبنٹ یو-اے-ای کا پہلا اجلاس، عمران خان اور پی ٹی آئی چترال کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

شیئر کریں:

دوبئی میں پی-ٹی-آئی- چترال اورسیز کیبنٹ یو-اے-ای کا پہلا اجلاس، عمران خان اور پی ٹی آئی چترال کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار

دوبئ (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دن دبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں پی-ٹی-آئی-چترال اورسیز کیبنٹ یو-اے-ای کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی چترال کے سینیئر رہنما حاجی سلطان بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اراکین کابینہ کو چترال میں پی-ٹی-ائی کی کارکردگی اور مقامی قیادت کی کاوشوں سے آگاہ کیا خاص طور پر منسٹر وزیر زادہ کی انتھک محنت اور دلی لگن سے چترال کی خدمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس پر اورسیز کیبنٹ کے تمام عہدیداران و کارکنان نے بھی منسٹر وزیر زادہ اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کی۔

اجلاس میں اورسیز کیبنٹ یو-اے-ای کے صدر حاجی محمد ظفر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں موجودہ سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا اور چترال کے مقامی لیڈرشپ اور اراکین اورسیز کیبنٹ یو-اے-ای سے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وژن کی تکمیل کو پاکستان کی خوشحالی کا ضامن قرار دیا اور تمام اراکین کابینہ کو آج سے ہی آنے والی انتخابات کے لئے تیاریاں کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں دیگر قائدین نے بھی اظہار خیال کیے جن میں سینئر وائس پریزیڈنٹ حاجی رحمت، وائس پریزیڈنٹ ظفر سیرنگ، جنرل سیکرٹری ذولفقار عالم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سمیع اللہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اسحاق اور دیگر کابینہ عہدیداران شامل تھے۔ حاجی سلطان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے لئے انکی کوششوں کو سراہا۔

chitraltimes uae pti chitralis cabinet meeting 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70300