
دنین میں آگ لگنے سے ایک پرائیویٹ سکول کی متعدد کمرے جل کر خاکستر
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دنین کے مقام پر جمعہ کی علی الصبح ایک پرائیویٹ آفاق نامی سکول کی عمارت میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لی۔جبکہ فائر فائٹر گاڑیاں دروش میں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ تاہم چترال سکاوٹس ، چترال پولیس اور مقامی رضاکاروں نے ملکر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے۔ نقصانات کا اندازہ لاکھوں میں بتایا جاتا ہے۔ علاقے کے عوام نے چترال سکاوٹس ، آرمی ، پولیس و دیگر حکام کا بروقت کاروائی پر شکریہ ادا کیا ہے ۔