The Voice of Chitral since 2004
Monday, 14 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

دعوت و عزیمت چترال کے ضلع بھر کے تمام تنظیمات تحلیل، وی سی لیول پر تنظیم سازی کا آغاز

Chitral Times

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال میں خواتین کے حقوق کے لئے برسرپیکار خصوصا چترال کے خواتین کی دوسرے اضلاع میں بے غیر تحقیق کے شادی بیاہ کے خلاف سے معرض وجود میں آنے والی چترال کی پہلی تنظیم دعوت وعزیمت ضلع چترال گذشتہ تیس سالوں سے چترال اور چترالیوں کی عزت وناموس کیلئے ہر فورم پر جدوجہد اور قربانی میں پیش پیش رہی ہے۔حال ہی میں دعوت عزیمت چترال نے آفیشل نوٹیفیکشن کے ذریعے ضلع بھر کے تمام تنظیمات کو تحلیل کر کے وی سی لیول پر تنظیم سازی کا آغاز کیا ہے۔

اس مقصد کیلئے دعوت عزیمت ضلع چترال نے آفیشل نوٹیفیکشن کے ذریعے تحصیل دروش کے لیے معروف مذہبی اور سیاسی راہنما، معروف سوشل ایکٹوسٹ مفتی قاضی کفایت اللہ کو کنونئیر اور معروف سوشل ورکر ریٹائرڈ صوبیدار امیر فیاض کو معاون کنونئیر منتخب کیا ہے۔دونوں حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ پندرہ دن کے اندر تنظیم سازی مکمل کر کے انتخابات کر کے بالائی جماعت کو رپورٹ ارسال کریں، اسی طرح ضلع بھر کے تمام تنظیمات کو تحلیل کرکے ازسر نو تنظیم سازی کی ہدایت کی گئی ہے۔