دریائے چترال کے بہاو میں اضافہ، اورغوچ پل زیراب انے پر ضلعی انتطامیہ نے پل کو بچالیا، مذید حفاظتی اقدامات جاری، علاقے کے عوام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ودیگر کی کاوشوں کو سراہا گیا
دریائے چترال کے بہاو میں اضافہ، اورغوچ پل زیراب انے پر ضلعی انتطامیہ نے پل کو بچالیا، مذید حفاظتی اقدامات جاری، علاقے کے عوام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ودیگر کی کاوشوں کو سراہا گیا
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دریا ئے چترال کی بہاو میں اضافے کی وجہ سے اورغوچ کے جیپ ایبل پل کے ساتھ پرانا پل زیر آب اگیا تھا ۔ جس کے باعث پل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا۔ اہل علاقہ کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے خستہ حال پل کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیں۔ اج ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے کی ٹیم نے پل کو کامیابی کے ساتھ ہٹا دیا۔ اور مذیدکٹائی کا راستہ بھی روک دیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عاطف جالب، اے اے سی مفتی, ٹی ایم او , ڈسٹرکٹ انجینئر , اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جیپ ایبل پل کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ اورغوچ پل کے کنکشن کاٹ دہے گئے ہیں۔ ملبہ علاقہ چیئرمین کے زیر نگرانی ٹی ایم اے سٹاف اٹھائیں گے۔ نیز چترال سکاوٹس کے تعینات جوانوں اور علاقہ کے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف پیدل اور موٹر سائکل سوار ہی پل استعمال کریں اور بھاری گاڑیوں کی پل سے گزرنے پر پابندی ہوگی۔ تا کہ ممکنہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔
دریں اثنا علاقے کے عوام کی درخواست پر فوری عمل کرکے حفاظتی اقدامات اُٹھانے پر اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے، علاقے کے سماجی وسیاسی شخصیت چیرمین محمد ولی شاہ نے ڈپٹی کمشنر عمران خان، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم او، ریسکیو عملہ، ڈسٹرکٹ انجینئرودیگر متعلقہ تمام اداروں کے اہلکاروں کا علاقے کی عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ انکی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدامات اُٹھاکر علاقے کو بڑے نقصان سے بچالیا ہے۔