دریائے چترال سے نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد،ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ایون اور اورغوچ گاوں کے درمیان واقع چیلم کے مقام پر دریائے چترال کے کنارے ایک نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے ۔ اور لاش کو دریا سے نکالا ۔ ذرائع کے مطابق لاش کافی پرانی ہے ۔ جو دریا میں پڑے رہنے کی وجہ سے مسخ ہو چکی ہے ۔ مسخ شدہ لاش کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا ہے ۔ اور ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ کہ خاتون کی ہلاکت کیونکر ہوئی ۔ تاہم چترال میں خودکشی کے واقعات ہوتے رہےہیں ۔ اور بعض اوقات قتل کے واقعات کو خودکشی کا رنگ بھی دیا جاتا رہا ہے ۔