Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش سمیت چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر روزانہ کی بنیاد پر صرف 4گھنٹے رہ گئی، ڈی سی چترال لوئیر کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ 

Posted on
شیئر کریں:

دروش سمیت چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر روزانہ کی بنیاد پر صرف 4گھنٹے رہ گئی، ڈی سی چترال لوئیر کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش سمیت چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہوکر روزانہ کی بنیاد پر صرف 4گھنٹے رہ گئی جس میں سے 2 گھنٹے دن کے وقت اور باقی 2گھنٹے رات کے وقت ہوگی۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر چترال محسن اقبال کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پیسکو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے نمائندے اور چترال میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی طویل نشست کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

 

اجلاس میں سیاسی زغماء نے پیسکو کے نمائندے پر واضح کیاکہ کاروائی صرف اور صرف ڈیفالٹروں کے خلاف کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کئے جائیں اور بلوں کی ریگولر ادا کرنے والے صارفین کو سزا ہرگز نہ دیاجائے۔ دونوں طرف طویل بحث وتمحیص کے نتیجے میں طے پایاکہ روزانہ کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے صرف چار گھنٹے کا کیا جائے۔

 

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) عبدالسلام اور اے سی دروش محمد علی اور سید فرید جان تحصیل چیرمین دروش جبکہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے عبدالولی خان صدر پاکستان مسلم لیگ۔ن، وجیہہ الدین امیرجماعت اسلامی، مولانا عبدالرحمن امیر جے یو آئی، قاضی فیصل جنرل سیکرٹری پی پی پی، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ رہنما اے این پی کے علاوہ دروش کے متعدد ویلج کونسل چیرمین صاحبان بشمول عمران الملک، قاری جمال عبدالناصر، صفت زرین، فضل ربی جان، مولانا عبدالسمیع، تجاریونین کے نمائندے محمد ہارون اور امجد حسین، صدیق احمد ایوبی اور دوسرے شریک ہوئے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
95605