
دروش بازار کے سبزی منڈی میں آتشزدگی، سامان سمیت گودام جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان
دروش بازار کے سبزی منڈی میں آتشزدگی، سامان سمیت گودام جل کر خاکستر، کروڑوں کا نقصان
دروش ( نمایندہ چترال ٹایمز) منگل کے روز لوئر چترال دروش بازار کے احاطے میں واقع سبزی منڈی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، جو دیکھتے ہی دیکھتے گوداموں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، ا آگ لگنے کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکل کے ساتھ موقعے پر پہنچی ، اور 3 گھنٹے مسلسل فائر فاٹنگ کرکے آگ پر مکمل قابو پالیا، فائر فائٹنگ میں ریسکیو1122 کے تین فائر وہیکلز اور 9 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، جائے وقوعہ پر براہ راست راستہ نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز کو دشواری پیش ائی تاہم ریسکیو1122 کے فائر فائٹرز TMA اسٹاف، چترال پولیس ، چترال سکاؤٹس ، سول ڈیفنس اور مقامی افراد کے تعاون سے آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے. تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے، پولیس زرایع کے مطابق سبزی منڈی کے احاطے میں تین گودام ، ایک رہایشی مکان ، ایک ریسٹورنٹ اور تین دیگر کمرے جل کرخاکستر ہوگیے ہیں، جبکہ متاثرین نے نقصانات کا مجموعی حجم تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے بتارہے ہیں۔
https://fb.watch/n9yxlqfHiO/