دروش ایکشن فورم کے مطالبات منظور، ایس ڈی او پیسکو کے تبالے کیلئے مراسلہ کمشنر کو ارسال، بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کم کرکے تین گھنٹے کرنے پر راضی، احتجاجی مظاہرہ ، ختم، چترال پشاور ورڈ کھلول دیا گیا،
دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور ایس ڈی او پیسکو کے خلاف دروش میں گزشتہ تین دنوں سے جاری دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کی طرف سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ایک مراسلہ بھیجا گیا جس میں ایس ڈی او پیسکو کی سروس سرانڈر کرنے اور بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے اور ایس ڈی او نادر خان کی ٹرانسفر کی یقین دہانی پر دھرنے کی شرکاٗ پرآمن منتشر ہوگئے،
آل پارٹیز، سول سوسائٹی، تجار یونین، ڈرائیور یونین، دروش بار کونسل نے جلسے میں بھرپور شرکت کی ، دروش بار کونسل نے دروش ایکشن فورم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج عدالت کا بائیکاٹ کیا۔
نماز جمعہ بھی دروش چوک میں امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش مولانا انعام الحق کی امامت میں ادا کی گئی۔مطالبات کی منظوری اور ڈی سی کی طرف سے لیٹر ملنے کے بعد شام پانج بجے چترال پشاور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔
یادرہے کہ تین دن مسلسل دھرنا دینے کے بعد دروش ایکشن فورم نے آج بروز جمعہ صبح نو بجے دروش چوک کے مقام پر چترال ٹو پشاور مین روڈ مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔البتہ پرا نا روڈ شاہنگار پمپ کے مقام پر ہلکی ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا تھا ۔زیرو لوڈشیڈنگ اور ایس ڈی او واپڈا کے فوری تبادلے کیلئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ، سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ بھی ا موقع پر موجود تھے۔