Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

داد بیدا د ۔ ہسپانیہ میں چند روز۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

Posted on
شیئر کریں:

داد بیدا د ۔ ہسپانیہ میں چند روز۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

یہ روم کی سرد صبح تھی فاروق نے ٹکٹ دیکھ کر کہا ہمیں سویرے نکلنا ہے 7بجے صبح ائیر پورٹ پہنچنا ہے ملا گہ (Malaga) جا نے کے لئے ہم Ryanair کے جہا ز میں بیٹھے تو دل کے ایک گوشے میں ہسپانیہ کا نقشہ، نقشے میں بحیرہ احمر کے ایک طرف اٹلی دوسری طرف سپین اور سپین کے پہلومیں پر تگال کی تصویر نما یاں ہوئی تاریخ کے اوراق میں افریقی ملک مرا کش اور مر اکش کے بر بر قبائل کی یا د یں سامنے آئیں روم کے ائیر پورٹ سے اڑان بھر نے کے بعد جہاز نے بحیرہ احمر اور بیچ کے دو چھوٹے جزائیر کے اوپر سے پرواز کا آغا ز کیا ڈھا ئی گھنٹے پل بھر میں گذر گئے اور ہم سپین کے ساحلی شہر ملا گہ کے ائیر پورٹ پر اتر گئے

 

یہ شہر جبل الطا رق یا جبرالٹر سے دور ہے تا ہم غر نا طہ (Granada) اور قرطبہ (Cordobaٌ کے قریب واقع ہے ہماری پہلی منزل غر نا طہ کا شہر تھا سفر کروانے والی ایجنسی نے ٹو ڈی کار کی چابی فاروق کو دیدی اور ہم نے غر نا طہ کی طرف سفر کا آغاز کیا، ڈیڑ ھ گھنٹے کے سفر میں بڑی شاہراہ کے دونوں طرف زیتون کے باغات کا لا متنا ہی سلسلہ نظروں کے سامنے تھا لا کھوں جریب زمین پر یہ با غات سیدھی قطاروں میں لگائے گئے ہیں، لیکن ہم با غات کی سیر کے لئے نہیں آئے تھے فاروق پیشے کے لحا ظ سے چارٹر ڈ اکا ونٹنٹ ہے مگر اپنے گہرے مطا لعے کے لحا ظ سے تاریخ اور ادب کاتجربہ کار پرو فیسر لگتا ہے واقعات سے نتائج اخذ کرنے اور اسباب سے لیکر انجا م تک جھا نکنے کا ہنر بھی جانتا ہے

 

سپین کو ہسپانیہ کا نا م یونا نینوں نے دیا تھا، چھٹی صدی قبل از مسیح میں یونا نی اس کواسپانہEspanaکہتے تھے، سپانہ سے ہسپانیہ بن گیا اس کا ایک نا م اندلس بھی ہے یہ عام عربوں کے ہاں مقبول ہے غر نا طہ اور قربطہ کے شہروں میں اندلیسیہ (Andalucia) کے نام سے بورڈ اور تختیاں نظر آتی ہے ہماری دلچسپی ہسپانیہ پر مسلمانوں کی کم و بیش آٹھ سو سال حکومت کی تاریخ اور اس تاریخ کے بڑے عوامل، نتائج اور اثرات میں تھی یہ اٹھویں صدی عیسوی کا واقعہ ہے عرب اور افریقہ میں مسلمانوں کی اموی خلا فت کا دور تھا خلیفہ عبد الما لک کے دور میں مشرق اور مغرب میں مسلمان فاتحین کی رزم آرائیاں کا میا بی سے جا ری تھیں نقتیبہ ابن مسلم،محمد بن قاسم کے معرکے فتو حا ت کے جھنڈے گاڑ رہے تھے جب ان کے بیٹے ولید بن عبد الملک خلیفہ بنے تو یو رپ پر پہلی لشکر کشی کے لئے مو سیٰ بن نصیر والی مرا کش کے سپہ سالار طارق بن زیا د کو سپین کو معرکے پر بھیجا گیا

 

انہوں نے ابنا ئے جبرالٹر کو کشتیوں کے ذریعے عبور کر کے اپنی فوج سپین کی ساحل پر اتار نے کے بعد کشتیوں کو جلا نے کا حکم دیا حکم پر عمل ہوا تاہم کسی مر د خُر نے سوال اٹھا یا کہ ہم واپس کسیے جائینگے طارق بن زیا د نے کہا کہ ہم واپس نہیں جائینگے علا مہ اقبال نے طارق کے جواب کو فارسی شعر کے ایک مصرعے میں یہ کہہ کر امر کر دیا ہے ”ہر ملک، مُلک ما ست کہ مُلک خدائے ما ست“ یہ 710ء اور 711ء کے واقعات ہیں مسلمانوں نے 1492ء تک ہسپانیہ پر حکومت کی غر نا طہ اور قرطبہ میں مسلمان خلیفہ اور سلطان کے نا م کا خطبہ پڑ ھا جا تا تھا غر نا طہ میں الحمرا ء نا م کا عظیم الشان محل اور قرطبہ میں اموی مسجد دمشق کے نقشے پر تعمیر کی ہوئی خوب صورت مسجد اس دور کی یا د گاروں میں قابل ذکر ہیں،

 

مسلمانوں کے اقتدار کو زوال آنے کے بعد یورپی باد شاہوں نے مسا جد کو گر جا گھروں میں تبدیل کیا پھر بھی طرز تعمیر کے لحا ظ سے مسا جد کی شان و شوکت آج تک قائم ہے ان کی جگہ نما ز کے لئے قرب و جوار میں نئی مسا جد تعمیر ہو چکی ہیں آٹھویں صدی کے آغاز کا دور ہمیں یا د دلا تا ہے کہ اس زما نے میں مسلمان متحد تھے سپین اور فرانس میں باد شاہ کے خلا ف اندرونی سازشیں عروج پر تھیں کنگ راڈرک King Radericکے خلاف ان کے اپنے رشتہ داروں نے نے مسلمانوں کا ساتھ دیا، راڈرک ما را گیا اور ہسپا نیہ پر مو سیٰ بن نصیر کا قبضہ ہوا الحمرا محل کا ایک نا م نصیر محل بھی ہے

 

بارھویں صدی کے بعد مسلمانوں کے اندر نفاق نے جنم لیا، مراکش اور اطراف میں المدارون، الرا بطوناور المو بادون کے نا م سے متوازی جتھوں نے اپنا اپنا علم بلند کیا، ہسپا نیہ کا سلطان ابو عبد اللہ کمزور ہوا، تو فرانس کی ملکہ ازبیلہ (Queen Essa Bela) نے اس کمزور ہوا، توکنگ فر ڈیننڈ اور ملکہ ازا بیلہ نے ہسپا نیہ میں مسلمانوں کے اقتدار کا خا تمہ کیا علا مہ اقبال کو ہسپا نیہ سے عشق تھا وہ اندلس کو مخا طب کر کے درد مندی کے ساتھ کہتا ہے اے رود بار اندلس وہ دن ہیں یا د تجھ کو، اترا تیرے پا نیوں میں جب کا رواں ہمارا۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
97074