Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختو نخوا حکو مت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹورزم اتھا رٹی کے قیا م کا اعلا ن کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختو نخوا حکو مت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹورزم اتھا رٹی کے قیا م کا اعلا ن کر دیا ہے جو محکمہ مواصلا ت، بلدیا ت، ٹورزم اور دیگر متعلقہ محکمو ں پر مشتمل ہو گی۔ یہ اعلا ن سینئر وزیر برائے سیا حت کھیل و امو ر نو جوانا ن عا طف خا ن نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ سینئر وزیر عا طف خا ن نے کہا کہ اتھا رٹی کے قیا م کا مقصد صو بے میں سیاحت کو فروغ دینا ہے تا کہ صوبے میں زیا دہ سے زیا دہ آمدن پیدا کی جا سکے۔ اتھا رٹی کی نگرانی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکر ٹری اور وزیر سیا حت کر یں گے۔ اتھا رٹی میں محکمہ بلدیا ت اور مواصلا ت شامل کر نے کا مقصد سیا حتی مقا ما ت پر انفرا سٹر کچر اور صفا ئی و ستھرائی یقینی بنا نا ہے۔ اسکے علا وہ اتھا رٹی صو بے میں نئے سیا حتی مقا ما ت دریا فت کر نے کے ساتھ ساتھ وہا ں سہو لیا ت اور بنیا دی ضروریا ت کی نگرانی بھی کر یگی۔ سنیئر وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں نئے سیا حتی مقا مات دریا فت کر نے کے لئے ہنگا می بنیا دوں پر اقدا ما ت اٹھا ئے جا ئینگے۔صوبا ئی وزیر عا طف خا ن نے کہا کہ پہلے مر حلے میں ملکی سیا حت کو فر وغ دینے کیلئے اقدا ما ت کئے جا ئینگے اس کے بعد اور سیز پا کستا نی اور تیسرے مر حلے میں غیر ملکی سیا حو ں کو راغب کیا جا ئیگا تا کہ سیاحت کے ذریعے زیا دہ سے زیا دہ آمدن پیدا کی جا سکے۔ عا طف خان نے کہا کہ سوات ایکسپر یس وے پر دسمبر تک کا م مکمل ہو جا ئے گا جس سے سیا حوں کو سفر کی سہولت میں مددمل جا ئیگی۔ سیا ح 3 گھنٹو ں کا سفر صرف 45 منٹ میں طے کر ینگے۔ اس کے علا وہ بحر ین، کا لا م اور کمراٹ روڈ کیلئے ہنگا می بنیا دوں پر اقدا ما ت کئے جا ئینگے۔ سنیئر وزیر نے مز ید کہا کہ قبا ئیلی اضلا ع اب خیبر پختو نخوا کا حصہ ہیں اسلئے وہا ں بھی سیا حت کو فروغ دینے کیلئے ہنگا می بنیا دوں پر اقدا ما ت کئے جا ئیں گے۔ قبا ئیلی اضلا ع قدرتی حسن سے ما لا ما ل ہیں اور وہا ں پر کئی سیا حتی مقاما ت مو جو د ہیں۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ صوبے کے نو جو انو ں کو اپنے پیروں پر کھڑا کر نے کیلئے پہلے سے مو جو د خیبر پختو نخواImpact چیلنج پر وگرام کو مزید مضبو ط کیا جا ئے گا جس سے صوبے میں بے روزگا ری ختم کر نے میں مد د ملے گی۔ اسکے علا وہ نو جوانو ں کو روزگا ر فراہم کر نے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کا پروگرام بھی ہے جو بہت جلد شروع کیا جائیگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
13759