Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل /پی ایس او ٹو کمانڈنٹ/ سینیئر انسٹرکٹر کی آسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان 

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کا ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل /پی ایس او ٹو کمانڈنٹ/ سینیئر انسٹرکٹر کی آسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے انسپکٹوریٹ آف پریزنز خیبر پختونخوا میں ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل /پی ایس او ٹو کمانڈنٹ/ سینیئر انسٹرکٹر (پریزن مینجمنٹ بی پی ایس 17) کی آسامیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے مذکورہ ٹیسٹ 25 فروری 2025 کو منعقد کیے جائیں گے، متعلقہ امیدواروں کے کال لیٹرز،خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر ٹیسٹ سیکم از کم 15 دن پہلے اپلوڈ کر دیے جائیں گے تاہم جن امیدواروں کو ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے مذکورہ کا لیٹرز موصول نہ ہوں تو وہ متعلقہ معلومات کیلئے ٹیسٹ سے ایک دن پہلے کمیشن کے دفتر آ کر یا ٹیلی فون نمبرز:091-9214131, 9213750, 9213563 ایکٹنشن نمبر(105/180) پر اپنے رول نمبرز، امتحانی ہال یا دیگر متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں، تا کہ انھیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔

 

 

 

بیرونی سرمایہ کاری معاشی ترقی کے لئے سنگ میل ہے،انجینئرطارق سدوزئی
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت توانائی منصوبے سے صوبے کوسالانہ3ارب کی آمدن ہوگی
منصوبے کو درپیش مسائل کاحل اعلیٰ فورمزپراٹھایاجائیگا،معاون خصوصی کی کورین سرمایہ کاروفد سے گفتگو

 

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی نے صوبے میں توانائی شعبے کی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کوآنے والے دنوں میں سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں پائے جانے والے پن بجلی کے قدرتی وسائل یہاں کا قیمتی خزانہ ہیں جن کو بروئے کارلاکرنہ صرف ملک کوموجودہ توانائی کے بحران سے نکالاجاسکتاہے بلکہ توانائی کے منصوبوں سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن بھی ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوبی کوریا کی توانائی کے شعبے میں سرکاری سطح پر کام کرنے والی کمپنی KHNPاورخیبرپختونخواحکومت کے باہمی تعاون سے ضلع کوہستان میں 470میگاواٹ لوئیر سپاٹ گاہ پاورپراجیکٹ پرہونے والی پیشرفت کے حوالے سے کورین ہائیڈرواینڈنیوکلیئرپاورکمپنی کے نمائندہ سرمایہ کاروفدسے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کورین کمپنی اورحکومت خیبرپختونخواکے باہمی تعاون سے لوئیرسپاٹ گاہ پن بجلی منصوبے سے 470میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور صوبے کو سالانہ تقریباً3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔منصوبہ 5سالوں میں مکمل ہوگاجوصوبے کی حالیہ تاریخ میں سب سے بڑاپن بجلی کا منصوبہ ہے۔اجلاس میں IGCEPپلان اورNTDCسمیت NEPRAکے ساتھ وفاق کی سطح پر درپیش مسائل کے بارے میں گفتگوکی گئی۔اسی طرح منصوبے کے لئے جنریشن لائسنس جاری ہونے میں رکاوٹوں اوردیگر مسائل کو وفاق کے ساتھ صوبائی سطح پر اٹھانے کے لئے مختلف آپشن پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرمعاون خصوصی انجینئرطارق سدوزئی نے کورین سرمایہ کاروفد کویقین دلایا کہ وہ وفاق کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لئے درپیش مسائل کے بارے میں اعلیٰ فورمزپر اجاگرکرکے اسکاحل نکالنے میں اپنابھر پورکرداراداکرینگے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99062