Chitral Times

Jul 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری, پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 1161 روپے مقرر

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری
دینی مدارس،تعلیمی اداروں ِ کے طلبہ،نابینا/ معذور افراد اور 50 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گی

پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 1161 روپے، اے سی بسیں 1234 روپے عام بسیں 1106 اور لگژری بسیں 1142 روپے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتیں، کمی کے بعد318 روپے سے303 روپے مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے ڈیزل سے چلنے والی بین الاضلاعی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز /منی بسیں 3.18، اے سی بسیں 3.38 روپے عام بسیں 3.03 اور لگژری بسیں 3.13 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز /منی بسیں 207 روپے، اے سی بسیں 220روپے عام بسیں 197 اور لگژری بسیں 203 روپے کرایہ وصول کریگی اس طرح پشاور تا بنوں فلائنگ کوچز /منی بسیں 620 روپے، اے سی بسیں 659 روپے عام بسیں 591 اور لگژری بسیں 610 روپے، پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز /منی بسیں 1018 روپے، اے سی بسیں 1082 روپے عام بسیں 970 اور لگژری بسیں 1002 روپے، پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز /منی بسیں 496 روپے، اے سی بسیں 527 روپے عام بسیں 473 اور لگژری بسیں 488 روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز /منی بسیں 620 روپے، اے سی بسیں 659 روپے عام بسیں 591 اور لگژری بسیں 610 روپے، پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 703 روپے، اے سی بسیں 747 روپے عام بسیں 670 اور لگژری بسیں 692 روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز /منی بسیں 184 روپے، اے سی بسیں 196 روپے عام بسیں 176 اور لگژری بسیں 182 روپے،پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز /منی بسیں 375 روپے، اے سی بسیں 399 روپے عام بسیں 358 اور لگژری بسیں 369 روپے پشاور تاتیمرگرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 563 روپے، اے سی بسیں 598 روپے عام بسیں 536 اور لگژری بسیں 554روپے،پشاور تامینگورہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 547 روپے، اے سی بسیں 581 روپے عام بسیں 521 اور لگژری بسیں 538روپے،پشاور تادیر فلائنگ کوچز /منی بسیں 795 روپے، اے سی بسیں 845 روپے عام بسیں 758 اور لگژری بسیں 783روپے،پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 1161 روپے، اے سی بسیں 1234 روپے عام بسیں 1106 اور لگژری بسیں 1142 روپے اورپشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 86 روپے، اے سی بسیں 91 روپے عام بسیں 82 اور لگژری بسیں 85 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دینی مدارس اور دیگرتعلیمی اداروں ِ کے طلبہ، نابینا / معذور(خصوصی) افراد اور 50 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر اکنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو پھر ڈ یلیکس سٹیج کیرج گاڑیوں کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80582