Chitral Times

Jul 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں اسکولوں کی سرمائی تعطیلات کا اعلان

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیل 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک رہے گی۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی طرح پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024ء تک تعطیلات ہوں گی۔

 

 

 

محکمہ اعلی تعلیم کی چھ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 میں پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی، باقاعدہ اعلامیہ جاری

ُپشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلی تعلیم (کالج کیڈر) کی گریڈ 19 کی چھ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں فوری طور پر ترقی دیدی ہے، تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والی پروفیسرز میں مسمات علی نثار، بی بی سلمہ، زبیدہ خانم، یاسمین بیگم، سائرہ الیاس اور عذرا خاتون شامل ہیں، مذکورہ پروفیسرز عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گی جبکہ انکی تبادلوں و تعیناتیوں کا اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا، اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83199