
خیبر پختونخوا سے مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہوگئی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی اور شمالی وزیرستان سے 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مزید 2 پولیو کیسز کی تصدیق کے بعد رواں برس خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ جب کہ ملک بھر میں رواں برس تصدیق شدہ پولیو کیسز کی تعداد 19 تک جاپہنچی ہے۔