![Chitral Times - The voice of Chitral | خیبر پختونخواہ ہائیرایجوکیشن اور سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اف پیپل ریپبلک اف چائنہ کا دو لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل کورسز اور روزگار کی فراہمی کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط chitraltimes kp higher education and cpec communication people republic mou signed](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2024/02/chitraltimes-kp-higher-education-and-cpec-communication-people-republic-mou-signed.jpg?v=1708015361)
خیبر پختونخواہ ہائیرایجوکیشن اور سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اف پیپل ریپبلک اف چائنہ کا دو لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل کورسز اور روزگار کی فراہمی کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
خیبر پختونخواہ ہائیرایجوکیشن اور سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اف پیپل ریپبلک اف چائنہ کا دو لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل کورسز اور روزگار کی فراہمی کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام اباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختون خواہ محکمہ برائے ہائر ایجوکیشن اور سی پیک کلچرل کمیونیکیشن سینٹر اف پیپل ریپبلک اف چائنہ دو لاکھ نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل کورسز اور روزگار کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس سلسلے میں جمعرات کے روز خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام اباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران وزیر اعلی جسٹس ریٹائر ارشد حسین شاہ نے زوم میٹنگ کے ذریعے پشاور سے خصوصی شرکت کی وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبے کی تربیت یافتہ افرادی قوت میں خاطرخواہ اضافہ وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ تربیت یافتہ افرادی قوت ملک کی معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے خیبر پختونخواکے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں نوجوانوں کی ان صلاحیتوں کو موثر انداز میں استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت ان کورسز میں ایپ ڈیویلپمنٹ ویب ڈویلپمنٹ سائبر سکیورٹی ارٹیفیشل انٹیلیجنس میٹا وارس ویب تھری گرافک ڈیزائننگ اور ای کامرس شامل ہیں مذکورہ معاہدے کا مقصد خیبر پختون خواہ کے نوجوانوں کو ایک امرس سمیت کاروبار اور اقتصادیات کا ان لائن کاروبار کرنے سے متعلق ڈیجیٹل تربیت فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں نگران وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ۔نگران وزیر برائے انڈسٹریز اور امور زم اضلا ڈاکٹر عامر عبداللہ نگران وزیر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان اور سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام سعید نے شرکت کی۔