Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے وی سیز کا تعیناتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کالعدم

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے وی سیز کا تعیناتی عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کالعدم

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے وی سیز کا تعیناتی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کالعدم کردیا۔ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا پراسس دوبارہ کرنے کے خلاف دائر کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے وائس چانسلر کی تعیناتی پراسس دوبارہ کرنے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا کہ صوبے کی 24 جامعات مستقل وائس چانسلرز کے بغیر چل رہی ہیں، صوبائی حکومت اکیڈمک سرچ کمیٹی کی سفارشات وزیراعلی کو منظوری کے لئے ارسال کرے۔منتخب حکومت نے 2022 میں یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے پراسس شروع کیا تھا، نگران حکومت کے غیرپیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے وائس چانسلرز کے امیدواروں کے انٹرویوز ملتوی ہوئے۔سرچ کمیٹی نے 23 سے 26 جنوری 2024 تک وائس چانسلرز کے لئے اہل امیدواروں کے انٹرویوز کئے، نگران وزیراعلی نے ناموں کی سمری کی منظوری دی، الیکشن کے بعد منتخب حکومت کی کابینہ نے تمام کارروائی کو ضائع کیا۔

 

 

حافظ نعیم الرحمان کا بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور(سی ایم لنکس) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لگائے گئے 36 قسم کے ٹیکسز کو ختم کیا جائے، حکومت نے 14 روپے کا بجلی بلوں میں جو ریلیف دیا ہے وہ ناکافی ہے، بجلی بلوں پر 14 روپے کا ریلیف پورے پاکستان کیلئے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے دنوں کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال کی، ہم مزید ہڑتالیں کریں گے اور عدالت کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور امریکا سے ملتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی نائن الیون کے بعد آئی ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92941