خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کانسٹیبلز سے لیکر آفیسر تک نے قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے۔وزیراعلیِ
خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کانسٹیبلز سے لیکر آفیسر تک نے قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے۔وزیراعلیِ
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس کانسٹیبلز سے لیکر آفیسر تک نے قربانیاں دی ہیں جن پر پوری قوم فخر محسوس کرتی ہے۔ پولیس جوان، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، یہ اس قوم پر پولیس فورس کا احسان ہے۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوان جس جوانمردی اور بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور پوری قوم پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور ہم مل کر اس ناسور اور فتنے کو جڑسے ختم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز پولیس لائنز پشاور میں،پولیس لائنز دھماکے کے شہدائکو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نگران صوبائی وزرائبیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کا خیل اور انجینئر احمد جان کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈا پور نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ ہمارے شہداۂمارے محسن ہیں،ہماری داستان شہدائکی عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ دشمن کے بزدلانہ حملوں سے خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور پولیس جوانوں کا مورال ہمیشہ کی طرح بلند ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پولیس فورس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کی تمام تر ضروریات کو بروقت پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔علاوہ ازیں پولیس زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرے گی، متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پولیس شہداءویلفیئر فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس لائنز دورہ کے موقع پر یادگار شہدائپر حاضری دی، یاد گار پر پھول رکھے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور لائرز یونٹی سپورٹس گالا 2023-24 کی تقریب ِ تقسیم انعامات میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے 30 لاکھ روپے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلی نے پشاور میں وکلاء کے لئے کمیونٹی ہال اور ہاسٹل کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اپنے خطاب میں وزیراعلی نے وکلاء کو اپنی فیملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا انتہائی اہم حصہ اور لیڈر ہیں جو مختلف معاملات میں معاشرے کی رہنمائی کرتے ہیں، انصاف کی فراہمی کے عمل میں وکلاء کا کلیدی کردار ہے، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عدلیہ کی بحالی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔