Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا: نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا: نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا میں نگران دور حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار کر لیا گیا۔خیبرپختونخوا ملازمین کو سروسز سے ہٹانے کا بل 2025 جلد اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔مسودے کے مطابق بل کے تحت نگران حکومت کے دوران بھرتی ملازمین کو نوکری سے ہٹانا ہے، نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئی تھیں۔

 

اس حوالے سے متعلقہ ادارے بل پاس ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کریں گے، نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایا جائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں جائزہ لیا جائے گا۔مسودہ کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل سمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکرٹری شامل ہونگے، کمیٹی کا فیصلہ تمام متعلقہ افراد پر لاگو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران دور حکومت کے دوران متعدد محکموں میں غیر قانونی 16 ہزار بھرتیاں ہوئی ہیں۔

 

 

حکومت نے ایک اور آئی پی پی کے ساتھ سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی سے تمام واجبات کمپنی نے وصول کرلیے ہیں، پاور کمپلیکس کو حکومت کے زیر انتظام نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98300