Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں مالی بحران؛ اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں مالی بحران؛ اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت

پشاور(سی ایم لنکس)خیبر پختونخوا میں مالی بحران سنگین صورت حال اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں اسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے صورتحال پر حکومت سے فوری طور پر 9 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔سیکرٹری ہیلتھ کو اسپتالوں کی مالی مشکلات کے بارے میں اگاہ کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کو امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔سانپ کاٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی سے ہلاکتیں ہوسکتیں ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز نہ ہونیکیباعث ادویات کی خریداری کے لیے تاحال کوئی آرڈر نہیں دیا ہے۔ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں۔ادویات کی خریداری کی مد میں 2.67 ارب روپے کے بقایاجات ہیں۔محکمہ صحت کو بقایاجات اور اضافی 6 ارب روپے جاری کییجائیں۔محکمہ خزانہ نے2022 اور2023 میں بقایات کی مد میں 99 کروڑ77 لاکھ روپیکا بجٹ دیا۔99 کروڑ77 لاکھ روپیکیبجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہوسکتی ہے۔سیکرٹری صحت محمود اسلم کے مطابق صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی کمی کا سامنا ہیادویات،طبی آلات کی خریداری کے لیے صوبائی حکومت سے پیسے مانگے ہیں۔

 

وفاقی محتسب نے پاسپورٹ آفس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور ناکافی قرار دے دیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر پر قابو پانے کے لئے پاسپورٹ انتظامیہ کی طرف سے دی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور ناکافی قرار دیتے ہوئے مسئلہ کے فو ری حل کے لئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے اجراء میں غیرمعمولی تاخیر ناقابل برداشت ہے، پا سپورٹ انتظامیہ کئی مہینوں سے اس مسئلہ پر قا بو نہیں پا سکی۔ پاسپورٹ کی عدم موجودگی میں بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کی خدمات کے بدلے عوام براہ راست معاوضہ ادا کرتے ہیں لہذا عوام کو بہتر اور بلاتاخیر خدمات فراہم کی جانی چاہئیں۔وفاقی محتسب کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کو ضرورت کے مطابق پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے کاغذ اور سیاہی وغیرہ کا پیشگی بندوبست کرنا چا ہئے تھا۔

 

واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پاسپورٹ آفس کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں شکایات کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم پاسپورٹ آفس اسلام آباد بھیجی تھی۔ٹیم نے پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے دورے کے دوران شکایات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ موقع پر موجود افراد کی شکایات بھی سنیں۔ٹیم نے پاسپورٹ انتظامیہ کے ساتھ طویل اجلاس کے دوران اس مسئلہ کے حل کے لئے انتظامیہ کوہدایات بھی دی تھیں اور ذمہ داران کا تعین کرنے کا بھی کہا تھا تاکہ آئندہ ایسی صورت حال سے بچا جا سکے۔پاسپورٹ انتظامیہ ابھی تک ان ہدایات پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے میں نا کام رہی ہے۔وفاقی محتسب نے پاسپورٹ آفس کی طرف سے دی گئی رپورٹ کو غیر تسلی بخش اور ناکافی قرار دیتے ہوئے صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ حکام کو طلب کر لیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84561