Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاروں کیلئے لیز مدت میں اضافہ کررہے ہیں، زاہد چن زیب

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاروں کیلئے لیز مدت میں اضافہ کررہے ہیں، زاہد چن زیب

پاکستان ٹریول مارٹ میں 25 سے زائد بین الاقوامی ممالک کی شرکت،تمام صوبوں کے پویلین، ملکی وبین الاقوامی کمپنیاں،سٹیک ہولڈرز سمیت بین الاقوامی ٹریول کمپنیاں شریک ہیں مشیر سیاحت وثقافت
پاکستان ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی منصوبوں سمیت صوبہ کی ثقافت کو بہترین اندازمیں رونمائی کا موقع ملا ہے، خیبرپختونخوا پویلین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ پاکستان ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی منصوبوں سمیت صوبہ کی ثقافت کو بہترین اندازمیں رونمائی کا موقع ملا ہے۔ سرمایہ کاروں کیلئے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سرمایہ کاری کیلئے لیز مدت میں اضافہ کررہے ہیں تاکہ بڑی سطح پر سرمایہ کاری آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو سنٹر کراچی میں خیبرپختونخوا پویلین کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا محمد بختیار خان،ڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی عمر ارشدخان، جنرل منیجر ٹورازم اتھارٹی سجاد حمید، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگر عہدیداران موجودتھے۔

 

 

تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا سیاحت کے مختلف سیاحتی منصوبے، کیمپنگ پاڈز پراجیکٹ، سوات موٹروے،ناران چیئرلفٹ پراجیکٹ، انفارمیشن ڈیسک،ریسٹ ایئریاز کی نمائش کی جا رہی ہے جبکہ اس کیساتھ ساتھ سیاحت سے منسلک مختلف کانفرنسز اور سیشنز کا انعقادبھی کیا جائے گا جسمیں مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔خیبرپختونخوا پویلین میں چارسدہ چپل، ڈیرہ اسماعیل خان کا مغل آرٹ، خیبرپختونخوا کی روایتی رباب موسیقی، خٹک ڈانس اور بہت کچھ پیش کیا گیاہے۔

 

 

اس موقع پر مشیر سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے خیبرپختونخوا پویلین کا افتتاح بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ٹریول مارٹ میں 25 سے زائد بین الاقوامی ممالک کی شرکت،پاکستان کے تمام صوبوں کے پویلین، ملکی وبین الاقوامی کمپنیاں، سیاحتی شعبے سے منسلک سٹیک ہولڈرز سمیت بین الاقوامی ٹریول کمپنیاں شریک ہیں جن کو صوبہ خیبر پختو نخوامیں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے سمیت یہاں کے سیاحتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ، سیاحتی مقامات اور دیگرپراجیکٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جائینگے۔ ٹریول مارٹ میں خیبرپختونخوا کی شرکت سے صوبہ کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کرنے اورصوبے میں سرمایہ کاری لانے کے مواقع میسر ہونگے۔

 

پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو سنٹر کراچی میں 31 جنوری سے 2 فروری تک جاری رہے گا۔ جس میں مختلف بین الاقوامی ممالک کے پویلین، بین الاقوامی ٹریول کمپنیاں، ٹوور ایجنسیوں سمیت مختلف صوبوں نے پویلین سجارکھے ہیں۔تین روزہ ٹریول مارٹ میں نہ صرف مختلف موضوعات پر کانفرنسز منعقد کی جائینگی بلکہ ساتھ ہی صوبائی سیاحت و ثقافت کی نمائش کا موقع بھی مل رہاہے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کا پویلین سجایا ہے جس کا مقصد خیبرپختونخوا کی سیاحت و ثقافت کی بہترین انداز میں رونمائی کرنا ہے۔

 

chitraltimes kpcta advisor tourism 1

chitraltimes kpcta advisor tourism 5

chitraltimes kpcta advisor tourism 4

chitraltimes kpcta advisor tourism 3

chitraltimes kpcta advisor tourism 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98639