Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی(کیپرا) نےامسال7.1، ارب روپے کا ٹیکس حاصل کرلیا ہے۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی(کیپرا) نےامسال7.1، ارب روپے کا ٹیکس حاصل کرلیا ہے۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا
مجموعی طور پر پہلے دو ماہ کے دوران کیپرا ٹیکس شرح میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔مزمل اسلم

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کیپرا ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر اپنے ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس مشکل معاشی ماحول میں کوئی اچھی خبر سننے کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایف بی آر ٹیکس ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہے تو دوسری طرف خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے دو ماہ کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال کے 4.92، ارب روپے کے مقابلے میں امسال7.1، ارب روپے کا ٹیکس حاصل کرلیا گیا ہے یعنی مجموعی طور پر پہلے دو ماہ کے دوران کیپرا ٹیکس شرح میں 44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ کیپرا ٹیم ڈائریکٹر جنرل فوزیہ اقبال کو اگست ٹیکس ہدف سے زیادہ کلیکشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92674