Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا حکومت کی زیرِ نگرانی پہلی بار سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپس کےلئے تین مراحل پر مشتمل کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا حکومت کی زیرِ نگرانی پہلی بار سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپس کےلئے تین مراحل پر مشتمل کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا انعقاد

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت کی زیرِ نگرانی پہلی بار سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے تین مراحل پر مشتمل کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ٹیسٹ میں 13,000 طلبہ (لڑکے اور لڑکیاں) نے 500 اسکالرشپس کے لیے حصہ لیا۔ 11 سے 13 سال کے بچوں کا کمپیوٹر پر ٹیسٹ لینے کا یہ پہلا تجربہ تھا، جو نہایت کامیاب رہا۔ تمام عمل بغیر کسی تکنیکی پیچیدگی یا شکایت کے مکمل ہوا۔

 

اس تاریخی اقدام کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے کمپیوٹر انفراسٹرکچر کو استعمال کیا گیا، جس سے نہ صرف شفافیت یقینی بنی بلکہ ایک نئی معاشی سرگرمی کا آغاز بھی ہوا۔

 

سب سے اہم بات یہ ہے کہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ سسٹم مکمل طور پر خیبرپختونخوا حکومت کے ان-ہاؤس ماہرین نے تیار کیا، اور اس پر حکومت کے خزانے سے کوئی اضافی خرچ نہیں آیا۔

 

یہ خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اصلاحات کی ایک انقلابی مثال اور قابلِ تحسین کامیابی ہے، جس نے نظامِ تعلیم میں ایک مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی۔

 

 

chitraltimes kp education department school computerised test

 

chitraltimes kp esed computerised test2

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98436