Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا حکومت نے جنوری میں 30 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی)کی مد میں جاری کر دیئے ہیں. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا حکومت نے جنوری میں 30 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی)کی مد میں جاری کر دیئے ہیں. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 2000 ارب سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں اگر ضم اضلاع کے فنڈز شامل کیے جائیں تو 2500 ارب روپے سے زائد واجبات بنتے ہیں. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے ترقیاتی فنڈز ریلیز اور وفاق کے ذمے بقایاجات بارے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 30 ارب روپے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں جاری کیے ہیں اور مذکورہ اے ڈی پی فنڈز بندوبستی، ضم اضلاع اور اے آئی پی ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری کیے گئے ہیں واضح رہے کہ 30 ارب روپے جون میں نہیں جنوری میں جاری کئے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ترقیاتی بجٹ ہدف سے زیادہ خرچ کریں گے اور ترقیاتی بجٹ کیلئے آئی ایم ایف کے سرپلس بجٹ اہداف پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ضم شدہ علاقوں کے ترقیاتی AIP فنڈز جاری نہیں کئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے بجٹ سے ضم اضلاع کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس کے وفاق کے ذمے بقایاجات ہیں اور وفاق نے خیبرپختونخوا کے 2000 ارب سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر ضم اضلاع کے فنڈز بقایاجات میں شامل کیے جائیں تو 2500 ارب روپے سے زائد بنتے ہیں باقی صوبے بھی بتائیں اگر وفاق کے ذمے ان کے بقایاجات ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
98648