Chitral Times

Dec 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شوکا انعقاد، شومیں 50 سے زائد قدیمی گاڑیوں کی شرکت، کار شو میں 1935 سے لیکر1980 تک کی قدیمی گاڑیاں مختلف شہروں سے شامل ہوئیں 

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شوکا انعقاد، شومیں 50 سے زائد قدیمی گاڑیوں کی شرکت، کار شو میں 1935 سے لیکر1980 تک کی قدیمی گاڑیاں مختلف شہروں سے شامل ہوئیں

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کلاسک لینڈ روور کے باہمی اشتراک سے 15ویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباداورپشاور سمیت مختلف شہروں سے پرانی اورقدیمی گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں سمیت شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ کلاسک لینڈ روور کے عاصم درانی، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ پشاورسروسز کلب میں منعقدہ شو میں 1935 سے لیکر1980 تک کی 50 سے زائد گاڑیاں شریک ہوئیں۔اس موقع پر روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس کی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

 

 

شو میں مختلف گاڑیوں کیساتھ ساتھ فیمیلز بھی اس ریلی میں موجود ہیں جو آج قلعہ بالاحصاراورپھر ہنڈصوابی میں 4×4 جیپ ریس میں شامل ہونگی۔ جس کے بعد یہ گاڑیاں صوابی سے باراستہ فیصل آباد، رحیم یار خان، مورو، تھر سحرا سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچیں گی۔ ونٹیج کار شو میں مرسڈیز، جاگوار فورڈ، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو، لینڈ روور،مستانک، پورشی، پرانی ویسپا موٹرسائیکلز سمیت دیگرکلاسک گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں۔کار شو میں ملک کے مختلف شہروں سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوئیں جنہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد کو خوب سراہا۔

 

 

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے خیبر ٹو کراچی اور پشاور شو کا انعقاد کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال ان گاڑیوں کی نمائش کو آثارقدیمہ کے مقامات کی جانب بھی لے کر جایا جائے۔ پشاورسے ریلی اور شو کے انعقاد کا مقصد صوبے خیبرپختونخوا سے امن کا پیغام دینا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ایک مرتبہ پھر پشاور کو پھولوں اور خوشیوں کا شہر بنائیں جیسا کہ پہلے ہوا کرتا تھا۔ کار شو کے دوران سیر و تفریح کیلئے آئی فیمیلزخٹک ڈانس اور روایتی رباب موسیقی سے خوب محظوظ ہوئیں۔

 

 

 

chitraltimes kpcta old car show peshawar 3 chitraltimes kpcta old car show peshawar 7 chitraltimes kpcta old car show peshawar 6 chitraltimes kpcta old car show peshawar 2

chitraltimes kpcta old car show peshawar 9

 

chitraltimes kpcta old car show peshawar 8

 

chitraltimes kpcta old car show peshawar 4

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96107