Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام 4×4 جیپ ریس یکم دسمبر کو منعقد ہوگی، جس میں 1935 سے 1980 تک کی قدیمی گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی

شیئر کریں:

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام 4×4 جیپ ریس یکم دسمبر کو منعقد ہوگی
کلاسک لینڈ روور کے باہمی اشتراک سے ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو 30 نومبر بروز ہفتہکو پشاور سروسز کلب میں ہوگاجس میں 1935 سے 1980 تک کی قدیمی گاڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، فرنٹیئر4×4 کلب اور لینڈ روور کلب کے باہمی اشتراک سے 12ویں انڈس ریورکراس جیس ریس یکم دسمبر 2024 کو ہنڈ صوابی میں دریائے سندھ کے مقام پر منعقد ہوگی۔ریس میں اس مرتبہ 100 سے زائد 4×4 جیپیں لاہور، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے گاڑیاں شرکت کرینگی جبکہ ونٹیج کلاسک کار شو 30 نومبر بروز ہفتہ کو پشاور سروسز کلب میں منعقد کیا جائیگاجس میں 1935 سے لیکر1980 تک اور دیگر ماڈلز کی 50 سے زائد گاڑیاں شریک ہونگیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام جیپ ریس کیلئے تقریباً5 کلومیٹر کا ٹریک بنایا جائے گا جو کہ دریائے سندھ کے تیز پانی اور پتھریلے ٹریک پر مشتمل ہوگا۔ ریس صبح 10 بجے شروع ہوگی جسکا اختتام دوپہر 1 بجے ہو گاجبکہ ریس 3 مختلف کیٹیگریز پر مشتمل ہوگی۔کیٹیگری اے میں زیرو ٹو2500سی سی، کیٹیگری بی 2500 سی سی ٹو اوپن جبکہ کیٹیگری سی اوپن ہے۔

 

 

اس کے علاوہ پشاور کی عوام کیلئے ونٹیج کلاسک کار شو میں کراچی، لاہور، اسلام آباداورپشاور سمیت مختلف شہروں سے پرانی اورقدیمی گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں سمیت شریک ہورہے ہیں۔ کلاسک کار شو خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اورکلاسک لینڈروور کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ 15ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شوکا انعقادپشاورسروسز کلب میں ہوگا۔ونٹیج کار شو پشاور میں شو کے بعد براستہ فیصل آباد، رحیم یار خان، مورو، تھر سحرا سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔ونٹیج کلاسک کار شو کی ریلی اگلے روز قلعہ بالاحصاراور اس کے بعد ہنڈصوابی جائے گی جہاں 4×4 جیپس کی ریس کا انعقاد ہوگا اور اس میں شریک ہوگی۔ ونٹیج کار شو میں مرسڈیز، جاگوار فورڈ، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو، لینڈ روور،4×4 جیپ، موٹرسائیکل سمیت دیگرکلاسک گاڑیاں نمائش کا حصہ ہونگیں۔کار شو میں ملک کے مختلف شہروں سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہورہے ہیں۔کارشوکے دوران خٹک ڈانس اور روایتی رباب موسیقی کی محفل بھی منعقد ہوگی۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
96042