Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شومنعقد کرنے کافیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شومنعقد کرنے کافیصلہ
پندرویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو30نومبر کوپشاورسروسز کلب میں ہوگا،جس میں 1935 سے لیکر1980 تک اور دیگر ماڈلز کی 50 سے زائد گاڑیاں شریک ہونگیں۔

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر 30 نومبر کو پشاور کی عوام کیلئے ونٹیج کلاسک کار شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباداورپشاور سمیت مختلف شہروں سے پرانی اورقدیمی گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں سمیت شریک ہونگے۔ کلاسک کار شو خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اورکلاسک لینڈروور کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ 15ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شوکا انعقادپشاورسروسز کلب میں ہوگا۔جس میں 1935 سے لیکر1980 تک اور دیگر ماڈلز کی 50 سے زائد گاڑیاں شریک ہونگیں۔ونٹیج کار شو پشاور سے باراستہ فیصل آباد، رحیم یار خان، مورو، تھر سحرا سے ہوتی ہوئی کراچی پہنچے گی۔

 

ونٹیج کلاسک کار شو کی ریلی اگلے روز قلعہ بالاحصاراور اس کے بعد ہنڈصوابی جائے گی جہاں 4×4 جیپس کی ریس کا انعقاد ہوگا اور اس میں شریک ہوگی۔ ونٹیج کار شو میں مرسڈیز، جاگوار فورڈ، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو، لینڈ روور،4×4 جیپ، موٹرسائیکل سمیت دیگرکلاسک گاڑیاں نمائش کا حصہ ہونگیں۔کار شو میں ملک کے مختلف شہروں سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہورہے ہیں۔کارشوکے دوران خٹک ڈانس اور روایتی رباب موسیقی کی محفل بھی منعقد ہوگی۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95942