خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، جامعہ پشاور اور جاز مسافر کے باہمی اشتراک سے سیاحتی کتابچہ شائع کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، جامعہ پشاور اور جاز مسافر کے باہمی اشتراک سے سیاحتی کتابچہ شائع کرنے کا فیصلہ
پشاوریونیورسٹی شعبہ سیاحت و مہمان نوازی،جاز مسافر اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی باہمی اشتراک سے کتابچہ شائع کرینگے، سیاحتی کتابچہ کا عنوان”Discoverig the wonders of KP” ہے۔
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، جامعہ پشاور اور جاز مسافر کے باہمی اشتراک سے سیاحتی کتابچہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں جامعہ پشاور کے شعبہ سیاحت و مہمان نوازی کے ڈاکٹر شکیل خان کتابچے کو حتمی شکل دینگے۔اس موقع پر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اینڈ اتھارٹی تاشفین حیدر بھی موجود تھے۔ ڈی جی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ہماری نوجوان نسل کو سیاحت بارے میں اپنی ذمہ داریاں، احساس کو پروان چڑھانے، آگاہی اور مستقبل میں سیاحت کے فروغ میں اپنے کردار کو پہچاننے کا موقع ملے گا۔
یہ کتابچہ ہماری تعلیمی کوششوں اور سیاحت کے فروغ پر بامعنی اثر ڈالنے کیلئے مددثابت ہوگا۔ سیاحتی کتابچہ کا عنوان”Discoverig the wonders of KP” ہے۔ کتابچہ سکول کی سطح پر طلبہ و طالبات کو خیبرپختونخوا کے خوبصورت مناظر، سیاحت و ثقافت کے متنوع مواقعوں کے بارے میں حوصلہ افزائی اور تعلیم دینے کیلئے ڈیزائن کیا جائیگا۔ اس کا مقصد ایک پرکشش تعلیمی کتاب بنانا ہے جو ہماری قدرتی مناظرسے لیکر ثقافتی تہواروں تک ہر چیز کی بہترین طریقے سے عکاسی کر سکے۔ یہ اقدام صوبے میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو سیاحت سے متعلق سیکھنے اور احساس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جاز مسافر کے سی ای او سجاد، منیجر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل عبدالبصیر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔