![Chitral Times - The voice of Chitral | بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمامCBDRM اسٹیک ہولڈر ورکشاپ blso booni cdrm](https://chitraltimes.com/wp-content/uploads/2017/12/blso-booni-cdrm.jpg)
بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمامCBDRM اسٹیک ہولڈر ورکشاپ
بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتما م and Sharing Workshop CBDRM Plan منعقد ہوئی ۔جس کی مہمان خصوصی فدالکریم District Disaster Management Officer چترال تھے، منتخب نمائندے،ہلال احمر کے ذمہ داران ،BLSO بورڈ ممبرز،گورنمنٹ آفشلز اور CERT ممبران نے شرکت کیں ۔ورکشاپ کا آغاذ تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس کے بعد منیجر BLSO شیر افضل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ پراجیکٹ کوارڈنیٹر اختر الدین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد قدرتی آفات کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس سے نمٹنے کے لئے کمیونٹی کو تیار کرنا تھا ۔اور ہم چار ویلج کونسلزجن میں آوی ،پرواک ،سنوغر اور ریشن میں CERT ٹیم تیار کیا ہے اور چاروں ویلج کونسلز کو اسٹاک پائلز بھی دئے گئے ہیں جو آفات کے دوران لوگوں کی مدد کریں گے ۔ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر PRCS غفور احمد نے CBDRM Plan شراکاء کے ساتھ شیئر کیا ۔پلان کے بارے میں شراکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس سے BLSO کا ایک بہت احسن اقدام قرار دیا ۔اپنے خطاب میں فدالکریم نے کہا کہ کمیونٹی کی شرکت کے بغیر کوئی کام پائیدار بنیادوں پر نہیں کیا جا سکتا۔ اس پلان کے ذریعہ آپ اپنے علاقے کو درپیش مسائل یا آفات کے بارے میں بتایا ہے ۔یقیناًسرکار اور غیر سرکاری ادارے اس پلان کا جائزہ لینے کے بعد قدرتی آفات کی شدت میں کمی لانے اور آفات کی صورت میں اس سے بہتر انداز میں نمٹنے کی کوشش کریں گے ۔انھوں نے DDMU کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا کہ DDMU آفات کے دوران متاثریں کی بر وقت امداد کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا ۔انھوں نے لوگوں سے کہا کہ آفات کے دوران DDMU سے تعاؤن کریں تاکہ امداد صحیح مستحقین تک پہنچ سکیں ۔
آخر میں چیرمیں BLSO نے تمام شراکاء کا شکریہ ادا کیا ۔