Chitral Times

Oct 7, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا؛ صحت کارڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا؛ صحت کارڈ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صحت کارڈ میں میں بے قاعدگیوں سے متعلق رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ صحت کارڈ میں میں بے قاعدگیوں سے متعلق رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ کے تحت آپریشن کی مد میں 3 کروڑ روپے چھوٹے نجی اسپتال نے وصول کیے۔ ایک ہی بیماری کے 773 آپریشن بھی نجی اسپتال میں کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتال میں سہولت کے بجائے نجی اسپتال کو ترجیح دی گئی۔ دیر بالا اسپتال میں ایک سال کے دوران 2602 آپریشن کیے گئے۔ حیران کن طور پر اپینڈکس کے 1826 آپریشن کیے گئے۔ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کے اپینڈکس کے آپریشن بھی ہوئے۔

 

مجھے کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے اْن کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے، میرے قتل کا منصوبہ پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بنایا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دبئی میں اجرتی قاتلوں کو میرے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی گئی ہے۔اْن کا کہناتھا کہ ثبوت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ مریم نواز کے ایما پر کیا جارہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86117