خواتین کو با شعور اور با اختیار بنانے میں الکریم ویلفیئرسوسا ئٹی بونی کا کردار: آمِنہ نگار بونی اپر چترال
خواتین کو با شعور اور با اختیار بنانے میں الکریم ویلفیئرسوسا ئٹی بونی کا کردار: آمِنہ نگار بونی اپر چترال
الکریم ویلفیئر سوسائٹی بونی (AKWS) ایک سول سوسائٹی ہے جسے گاؤں کے نوجوانوں نے مارچ، 1988میں احسان الحق جان کی قیادت میں قائم کیا تھا اور یہ باضابطہ طور پر 1993 میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختو نخوا کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئی۔ یہ تنظیم اس وقت بنائی گئی تھی جب گاؤں کے نوجوانوں کو تیزی سے بدلتے زمانے کیلیے تیار کرنے کے لیے ایسے جدید پلیٹ فارمز کا کوئی تصّور نہیں تھا۔ اس لیے اس تنطیم کے ابندائی ادوار میں اس کے بنانے والوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس سے منسلک لوگ سعیِ پیہم کرتے رہے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔اس کی دیکھا دیکھی دوسری تنطیم بھی بنتی رہیں اور اب چترال بھر میں ایسی بے شمار تنطیم موجود ہیں جو کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے سرگرم عمل ہیں۔ مزید بر آں، یہ وہ واحد تنطیم تھی جس نے اس زمانے میں خواتین کو نہ صرف ممبر شب دی بلکہ ان کو اس تنطیم میں لیڈر شب رول بھی دیا تاکہ خواتین بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق آپنے آپ کو تیار کرسکیں۔ لہذا امید ہے کہ آنے والے سالوں میں دوسری تنظیمیں بھی خواتین کو با شعور اور با ا ختیار بنانے کے لیے ایسے ہی مواقع فراہم کریں گے جو AKWS فراہم کر کر رہا ہے۔ الکریم ویلفیئر سوسائٹی (AKWS) کے و ژن اور مشن سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ شخصی، سماجی، معاشی و معاشرتی ترقی خواتین کو با اعتماد اور با اختیار بنانے سے مشروط ہے۔ اس لیے یہ تنطیم عورتوں کو عملیطورپربااختیاربنانے کے لیے ان کو مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ داپنے علم اور ہنر دونوں کو فروغ دیں اور ان کی مدد سے اپنے لیے ذریعہ معاش پیدا کریں۔ اور معاشرے کی سماجی اور معاشی ترقی میں اپنا حصّہ ڈال سکیں۔
خواتین کو با شعور اور با اختیار بنانے کے لیے الکریم ویلفیر سوسائٹی ہر دور کی ضرورت کے مطابق ان کی مدد کرتی آئی ہے۔ تنظیم کے ابتدائی ادوار میں خواتین کو اس لیے ممبرشب دی گئی تھی تاکہ وہ اپنے لیڈرشب کی مہارتوں کو بہتر بنا سکیں اور پروگرام کے لیے پلاننگ کرتے وقت فیصلہ سازی میں حصّہ لے سکیں۔ اس کے بعد ہر دور کے تقاضوں کے مطابق خواتین کی مدد کی گئی اور منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں ان کی نمائندگی بڑھا دی گئی۔ چونکہ تنطیم کا بنیادی مقصد نسلِ نو کو ایسی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے جو ان کے لیے مفید ہو ں اور وہ ان کو بروئے کار لا کر اپنی زندگی بہتر بنا سکیں۔ اس لیے بدلتے ہوئے حالات اور ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے تنظیم نے پچھلے سال(USIP) United State Institute of Peace کے تعاون سے جدید معاونات سے بھر پور ریسورس سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے جو نوجوانوں کی Technical and Soft Skills کو فروغ دے کر ان کو بر سر روزگار بنانے میں کو شاں ہے۔جس کے نتیجے میں ایک سال سے کم عرصے میں106 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکیل (freelancing, website development,Digital marketing, graphic Design etc) میں ٹریننگ دی گئی اور جن میں سے 54 خواتین شامل تھیں۔ اور اس طرح 302 نو جوانوں کو Soft Skill ( Critical thinking, leadership skills, presentation skills etc.) میں ٹریننگ دی گئی جن میں سے 158 خواتین شا مل تھیں۔ ان خواتین میں سے پانچ خواتین کورس کے مکمل ہونے کے بعد اپنے لیے ذریعہ معاش پیدا کرکے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مزید بر اں، الکریم ویلفئر سو سائٹی کی خواتین کی ایک الگ پلیٹ فارم ( AWS Women Wing) کے نام سے مصروف عمل ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوان طلبہ کی بھی ممبر شب ہے۔ یہ پلیٹ فارم تنطیم کی مدد سے خواتین کو با شعور اور با اختیار بنانے کے لیے مختلف قسم کے مواقع مہیا کرتا ہے۔ پچھلے سا ل اس پلیٹ فارم کے ذریعے بچیوں اور ان کے والدین کے لیے مقامی کھیلوں کا مقابلہ کروایا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں بچیاں اور ان کی مائیں شرکت کیں جو کہ عوامی حلقوں میں سراہا گیا۔
اسی طرح اس سالUSIP کے تعاون سے خواتین ڈے کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا اور اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ نے بھی حصہ لیا ۔ جہاں نوجواں طبقینے مختلف سرگرمیوں سے مثبت پیغام حاصل کیا وہاں وہ برابر لطف اندوز بھی ہوتے رہے۔
یہ سسلسہ اب بھی جاری ہے اور اس عید کے فوراً بعد الکریم ویلفئر سوسائٹی کے ویمن ونگ USIP کے تعاون سے بونی کے مختلف کاروبار کرنے والی خواتین کے لیے ایک رنگا رنگ نمائش کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں بونی کی کاروبار کرنے والی خواتین اپنی بنائی گئی چیزوں کے اسٹال لگائیں گے۔اس اسٹال میں، لوکل قالین اور رضائی، لوکل جیو لیرز، دستکاری، مختلف ڈیزائن کے کپڑے، مختلف قسم کے کھانے، مقامی کھانے اور دوسری مقامی چیزیں شامل ہوں گی۔ اس نمائش سے خواتین کو آمدنی میں فائدے کے ساتھ ساتھ ان کی دوسرے کاروباری خواتین سے نیٹ ورکنگ بھی ہو گی جو کہ مستقبل میں ان کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
خواتین کو با شعور اور با اختیار بنانے کے لیے الکریم ویلفئر سوسا ئٹی کی کو ششیں جاری ہیں اور انشا اللہ مستقبل میں خواتین کو اور بھی ایسے مواقع ملیں گے جو ان کو جدید دور کے تقاضوں اور ضرورتوں کے مطابق تیار کریں گے۔