اظہار تشکر! – اہالیان شوگرام و لواحقین سابق سفیر پاکستان محمد اسلم خان مرحوم
اظہار تشکر! – اہالیان شوگرام و لواحقین سابق سفیر پاکستان محمد اسلم خان مرحوم
حقیقت ہے تو اتنی ہے فریب خواب ہستی کی
کہ آنکھیں بند ہوں اور آدمی افسانہ ہوجاۓ
ہم اہالیان شوگرام بالعموم اور پورا خاندان بلخصوص ان تمام افراد کو شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میرے چچا سابق سفیر پاکستان محمد اسلم خان کی بیماری سے لیکر انکی وفات تک ہمارے ساتھ کسی بھی طریقے کی مدد کی۔ہم کویت میں الکبیر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف، کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، پاکستان ایمبیسی کویت، کویت میں ہمارے چترالی بھائی خصوصی طور پر عطاالرحمن بھائی ریشن، انثار احمد بھائی موردیر، عبد الخالق بھائی چترال اور الکبیر ہسپتال میں نرسنگ اسٹاف میں چترالی بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انکی بیماری کے دوران وقت نکال کر ہر روز ان سے ملاقات کی اور ہر قسم کی مدد فراہم کی۔اسکے علاوہ میں PSO ٹو DIGاسلام آباد ندیم طاہر صاحب، اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان کسٹم شفقت قاضی صاحب، ہاروں احمد صاحب شفٹ انچارج پاکستان کسٹم اسلام آباد ائیر پورٹ جنہوں نے انکی دوائی کویت پہنچانے میں ہماری مدد کی۔اسکے علاوہ انکی وفات کے بعد انکی تدفین اور پاکستان روانگی میں مدد کرنے پر ہم پاکستانی کمیونٹی کویت اور پاکستان ایمبیسی کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اسکے بعد اسلام آباد ائیر پورٹ پر انکو اسپیشل پروٹوکول دینے پر ہم فارن سیکریٹری سائرس قاضی صاحب اور انکی اہلیہ، ایڈیشنل سیکریٹری محمد سلیم، ایڈیشنل سیکریٹری احمد امجد علی، ڈائریکٹر رمان وزیر، ڈی سی پی سعد، ابرار حسین، برہان حسین اور دوسرے احباب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہم ڈی سی اپر چترال، ڈی سی لوئیر چترال، کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی کے ساتھ انکو پروٹوکول کے ساتھ انکے آبائی گاوں پہنچانے کا بندوبست کیا۔ہم ان تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انکے جنازے میں شرکت کی۔آپ تمام افراد کا شکریہ جنہوں نے ذاتی طور پر انکی تعزیت کی، فون کرکے میسیج یا سوشل میڈیا کے زریعے تعزیتی پیعامات بھیجے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے
منجانب:
اعجاز احمد
محمد علی
طارق اقبال
خالد احمد
محمد عقیل
طریق اللہ
شھریار احمد