Chitral Times

Dec 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خصوصی افراد کی ملازمت کے کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، صدر مملکت

شیئر کریں:

خصوصی افراد کی ملازمت کے کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، صدر مملکت

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت خصوصی افراد کی ملازمت کے کوٹہ پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق، سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معذور افراد کی مالیاتی خودمختاری کیلئے حکومتی سطح پر ملازمت کے کوٹہ پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداریمعذوری سے دوچار افراد کیلئے موزوں ملازمتوں کی نشاندہی کریں،افرادی قوت میں خصوصی افراد کی شمولیت بڑھانے کیلئے ہنر کے مطابق نوکریاں دی جائیں۔صدر مملکت نے خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد پاکستان کی آبادی کا تقریباً 12 فیصد حصہ ہیں، کوٹے جیسے مثبت اقدامات سے ملازمت میں موجود رکاوٹیں دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نیکہا کہ معذوری کے حامل افراد کو قابل قدر مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، خصوصی افراد کی معذوری کی نوعیت و شدت کے مطابق ملازمتیں دینے، ممکنہ آجروں سے ملانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے خصوصی افراد کی جانب معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نیکہا کہ نجی سکول معذوری کے حامل بچوں کو داخلے دیں،نجی سکول خصوصی افراد کی جامع تعلیم کیلئے اقدامات کریں۔سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی اجلاس کو حامل معذوری افراد کی سہولت کیلئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی افراد سی ایس ایس کے تمام گروپس کیلئے امتحانات میں شرکت کے اہل ہیں، کمیشن امتحانات کے دوران خصوصی افراد کو اضافی وقت اور تحریری معاون فراہم کر رہا ہے،خصوصی افراد کو مقابلے کے امتحان میں قواعد کے تحت عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔انہوں نیکہا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن تمام وزارتوں / ڈویڑنوں /محکموں کے ساتھ 2 فیصد ملازمتوں کے کوٹہ کے نفاذ کیلئے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے، سرکاری شعبے میں خصوصی افراد کی ملازمتوں کے کوٹے کے نفاذ میں رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں۔صدر مملکت نے معذوری کیحامل افراد کے حقوق کیلئے وزارتوں کے تعاون کو سراہا۔

 

پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم سے مشیر ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں مشیرِ ہوابازی نے وزیراعظم کو وزارت کے امور اور حکومت کی ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وزیراعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری اور ایئر پورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری اور ایئرپورٹس کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس میں شفافیت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے،حکومت کی اولین ترجیحات میں ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کی نجکاری کرکے قومی خزانے کو مزید نقصان سے بچانا سر فہرست ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83982