
خبرپرایکشن، چترال ٹاون سے بھکاریوںکوواپس کردیا گیا، سیاحوںکی چترال داخلےپربھی پابندی عائد
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ٹائمزڈاٹ کام کی خبرپرایکشن لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ لوئرچترال نے چترال شہر سے بھکاریوںکو آج واپس کردیا ہے. زرائع کے مطابق چترال ٹاون میں آج ایک درجن سے زیادہ بھکاریوںکو بذریعہ پولیس گاڑیوںمیںسوارکرکے واپس روانہ کر دیا گیا ہے اورباقی لوگوںکی تلاش بھی جاری ہے . جنھیںڈھونڈ کرسب کو واپس کردیا جائیگا.
.
دریںاثنا ڈپٹی کمشنرلوئرچترال نوید احمد کے طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق سیاحوںکو بھی چترال میںداخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اورساتھ چترال پہنچے ہوئے تمام ملکی اورغیرملکی سیاحوں کو چوبیس گھنٹوںکے اندر چترال چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے . اورقانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ لواری ٹنل سے کسی بھی غیرمقامی افراد /سیاحوں کو چترال میںداخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے. نیز رھائشی سہولت کے حامل تمام ھوٹل اگلے 15 روز کے لئے بند رھیں گے۔ یہ تمام اقدامات کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظراختیاطی تدابیرکے طورپراُٹھائے گئے ہیں.