
خبردار ہوشیار، چترالی نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ سرگرم
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ملک کے دوسرے حصوںمیںنوسربازوںکی سرگرمیوںسے سب واقف ہی تھے.جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، آرمی ویرفیکشن ، قرعہ اندازی و دیگرناموںسے لوگوںکو لوٹ رہے تھے. مگرگزشتہ کچھ عرصے سے چترال کے طول وعرض میں بھی مختلف گروہ سرگرم عمل ہیں جو سادہ لوح نوجوانوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے ہیں۔ حال ہی میں متعدد نوجوانوںکو لوٹا گیا ہے. جن کے مطابق گروہ کا سرغنہ کا تعلق اپر چترال سے ہے، ذرائع کے مطابق انھوں نے ان متاثرین سے لاکھوں روپے واپڈا میں نوکری کا وعدہ کرکے ہتھیا لیا ہے۔وہ خود کو واپڈا میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز افیسر بتاتا ہے لیکن نو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باجود ان نوجوان کو نوکری ملی اور نہ ہی وہ لاکھوں روپے واپس کیے گیے۔ تقریباََ سولہ لاکھ روپے ہتھیانے کے بعد اب ان متاثرین سے بھاگتا پھر رہا ہے۔ مگر متاثرین بہت جلد ان کے خلاف مختلف تھانوںمیں ایف آئی اردرج کررہے ہیں.
اسی طرح چترال کی ایک اوربیرون ملک مقیم فرزند بھی لوگوںکو بیرون ملک نوکریوںکا جھانسہ دیکر لاکھوںروپے ہتھیا لیا ہے.جبکہ ان کے گروپ میںدوسرے علاقوںسے تعلق رکھنے والے نوسربازبھی شامل ہیں. جس کے خلاف متاثرین ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کررہے ہیںتاہم وہ خود چترال میںشاید موجود نہ ہونے کی وجہ سے کاروائی میں تاخیر ہورہی ہے . ذرائع کے مطابق ان دونوں مبینہ نوسربازوںکا تعلق اپر چترال سے بتایا جارہا ہے. بیرون ملک مقیم اس شخص نے سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے آڈیو پیغام بھیج کر لوگوںکو اپنی جال میںپھنسا کر رقم بٹورنے کے بعد غائب ہے . تاہم متاثرین نے ان کے پاسپورٹ ودیگرکوائف جمع کرکے کاروائی شروع کی ہے .