حکومت کے پاس سپورٹس فیسٹولز کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں مگر بارش وبرفباری کے متاثرین تاحال امداد سے محروم ہیں۔ وجیہ الدین
حکومت کے پاس سپورٹس فیسٹولز کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں مگر بارش وبرفباری کے متاثرین تاحال امداد سے محروم ہیں۔ وجیہ الدین
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی چترال لوئیر واجیہ الدین نے کہاہے کہ صوبائی و مرکزی حکومت کی طرف سے ان لوگوں کے ساتھ اب تک کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی جن کے گھر اس سال بارش و برف باری کی وجہ مکمل طور پر خراب ہوگئے تھے۔ حکومت کے پاس ثقافتی ڈرامہ بازیوں کے لیےتوفنڈ موجود ہیں لیکن ان بے سہارا لوگوں کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں جو حکومتی امداد پہ آسرا کئے ہوئے یا تو کرایے کے گھروں میں زندگی گزار رہے ہیں یا پھر خیموں میں، یہ امر ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کے لیے شرم کا مقام ہے
۔
جماعت اسلامی لوٗیر چترال کے زیراہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہ اکہ قوموں کی ترجیحات یہ طے کرتی ہیں کے کونسے کام پہلے ہونے ہیں کونسے بعد میں اور کونسے کام کبھی نہیں ہونے۔ ہمارے ترجیحات کیا ہیں؟ اس کا جواب نہایت ہی سادہ ہے یعنی” چترالی ثقافت”، اور اس میں بھی صرف ناچ گانا اور کھیل کھود اسی لیے یاد گار شہداء فٹ بال ٹورنامنٹ، پری شندور پولو ٹورنامنٹ، جشن قاق لشت، جشن مدک لشٹ، جشن شاق لشت، جشن بروغل ،جشن چترال، جشن شندور ،جشن گبور اورفٹ بال لیگ وغیرہ اور یہاں تک صوبائی حکومت نے تریچمر فیسٹول کیلئے بھی کروڑوں روپے مختص کئے۔لیکن خزانے میں ان ہزاروں متاثرین کیلئے کچھ بھی نہیں جن کی اسیسمنٹ دو ماہ پہلے ہوئے ہیں۔