حکومت چترال گیس پلانٹس منصوبے پر عملدرآمد تیز کرے۔نیاز اے نیازی ایدوکیٹ
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں چترال کے لئے سابق مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی طرف سے منظور شدہ چترال ایون اور دروش گیس پلانٹس پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان پلانٹس کی تعمیر کا کام تیز کرے۔اُنہوں نے کہا ا س سلسلے میں سپریم کورٹ نے بھی حکم جاری کیا ہے اور صوبائی حکومت نے SNGPLکے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے لیکن موقع پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے سوئی نادرن گیس کمپنی پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ان پلانٹس کی تنصیب کے کام کو تیز کرے۔