حکومت خیبر پختون خوا کی جانب سے چترال لوئیر کے مستحقین میں عید پیکج تقسیم
حکومت خیبر پختون خوا کی جانب سے چترال لوئیر کے مستحقین میں عید پیکج تقسیم
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کے ہمراہ مستحقین میں چیک تقسیم کیں۔ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے انصاف سہولت پروگرام کے تحت مستحقین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کا آغاز کردیا . اس پروگرام کے تحت ضلع کے مستحقین کو فی کس دس،دس ہزار روپے کے چیک دیۓ جائنگے ۔ تاکہ عید الفطر کے آمد پر اپنے ضروریات پوری کر سکیں. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال عوام کو انکے دہلیز پر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ہر وقت کوشاں ہے۔تقریب سے ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے بھی خطاب کیا اور عید پیکج کو صوبائی حکومت کی طرف سے ایک تخفہ قرار دیا ۔