حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا
حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں
10 اپریل سے 12 اپریل 2024، (بدھ سے جمعہ تک) تک چھٹیاں ہوں گی۔ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل 2024 تک(بدھ سے ہفتہ تک) تعطیلات ہونگی۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
کورکمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، مشیر اطلاعات
الیون کور میں کابینہ ممبران کو افطار دعوت دی گئی تھی جس کے بعد موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) کور کمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ اجلاس کے بارے میں افواہوں پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس میں کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، الیون کور میں کابینہ ممبران کو افطار دعوت دی گئی جسے اسلامی روایات کے مطابق قبول کیا، افطاری کے بعد الیون کور میں کابینہ ممبران کو صوبہ میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سیکیورٹی پر بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن ہوا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیون کور میں سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے سپیشلائزڈ بریفنگ روم مختص ہے، اس لئے کابینہ ممبران وہاں گئے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال قابو کرنا حکومت اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ ہماری طویل بارڈر ہے جہاں سیکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وہاں خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کور کمانڈر کی افطار دعوت پر گئے اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی، اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اگر ہم اپنی فوج کیساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا انڈیا کی فوج کیساتھ بیٹھیں گے، عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کیساتھ ملکر آگے بڑھیں گے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر صوبے میں اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔