Chitral Times

Jan 13, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبرپختونخوا صوبے کی یکساں ترقی کیلئے پرعزم، پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 40 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

حکومت خیبرپختونخوا صوبے کی یکساں ترقی کیلئے پرعزم، پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 40 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
کم آمدن افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے یعنی احساس اپنا گھر سکیم جیسے منصوبے منظور کر لئے گئے
ضلع خیبر کے لیے مربوط ترقیاتی پیکج کی منظوری کا منصوبہ ضم شدہ علاقوں میں زرعی اور باغبانی کی سرگرمیوں کے فروغ کے منصوبے بھی منظور کئے گئے

 

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبر پختونخوا کا اٹھواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی اکرام اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کم آمدن افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے یعنی احساس اپنا گھر سکیم جیسے منصوبے منظور ہوئے۔ پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں احساس اپنا گھر سکیم کے لئے 4 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ فورم نے صوبے کی ترقی کے لیے زراعت، سیاحت،صحت، سوشل ویلفیئر اور سپورٹس سے متعلق 32 اہم منصوبوں کی منظوری دی۔

 

اجلاس میں مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے۔اجلاس میں شیخ یوسف اڈہ سے مندرہ پل، ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک کو دو رویہ بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ مین جی ٹی شوزئی ہنگو روڈ، ضلع ہنگو کی بہتری کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ سوات موٹروے فیز II کے لیے زمین کے حصول کا پی ایس ڈی پی کے تحت منصوبہ بھی منظور ہوا۔ کچہری چوک تا شاہین پلازہ بنوں روڈ کوہاٹ کی تعمیر کی بھی اجلاس میں منظوری دی گئی۔پی کے ایچ اے کے (17 کلومیٹر) کے ہری پور- چھپر روڈ سیکشن پر بیئر سے کلانگیر تک سڑک کی چوڑائی اور بہتری کی منظوری دی گئی۔ضلع کرم میں ٹل پاڑہ چنار روڈ کی بحالی اور بہتری کی منظوری، مکین چلیریا روڈ کی توسیع کی منظوری، بنوں میں آر ٹی اے آفس کے قیام کا منصوبہ بھی منظور ہوا۔ضم شدہ اضلاع میں تباہ شدہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی،پشاور رنگ روڈ پر انٹر چینجز کے ڈیزائن اور تعمیربھی منظور ہوئے۔

 

اجلاس میں احساس اپنا گھر سکیم،ضم شدہ علاقوں میں 13 سولر منی گرڈز کی تنصیب” کے لیے پائلٹ پروجیکٹ، ”ضم شدہ اضلاع میں غیر مسلموں کی 300 عبادت گاہوں کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے، پیڈو پاور ہاؤسز سے خیبرپختونخوا کے اقتصادی زونز اور خیبر پختونخوا میں مختلف صنعتی یونٹس کی ٹرانسمیشن لائن ایووکیشن کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی، محکمہ صحت میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کا قیام،اے ڈی پی کے مکمل ہونے والے پراجیکٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آرتھوپیڈک اینڈ اسپائن سرجری بلاک کے لیے آلات کی خریداری،حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کو جم کے آلات کی فراہمی،خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے فریم ورک کا منصوبہ،خیبرپختونخوا میں اسکواش کی بحالی، ضلع سوات میں موجودہ کھیلوں کے میدانوں کے لیے سہولیات کی فراہمی، یوتھ ڈیولپمنٹ پیکیج اور ضم شدہ اضلاع میں یوتھ فیسیلٹیز کا قیام،سیاحوں کی سہولت کے لیے مقامی کمیونٹی کی رہائش کا منصوبہ اجلاس میں منظور ہوا۔ خیبرپختونخوا میں ریسورس سنٹر کا قیام اور ای سٹیمپ کے تعارف کا منصوبہ شامل، ضلع جنوبی وزیرستان کے لیے خصوصی انٹیگریٹڈ ایریا ڈویلپمنٹ پیکیج، ضلع خیبر کے لیے مربوط ترقیاتی پیکج کی منظوری کا منصوبہ ضم شدہ علاقوں میں زرعی اور باغبانی کی سرگرمیوں کے فروغ کے منصوبے اجلاس میں منظور ہوئے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
96656