Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم

Posted on
شیئر کریں:

حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) اس مرتبہ سال 2024ء میں حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024ء کے لیے عازمینِ حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ملک میں سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی، اس مرتبہ 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہء حج ادا کریں گے۔

 

 

کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے: جاوید لطیف

لاہور(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ہر طرح کی سہولت میسر ہے، کیا کسی اور مجرم کو جیل میں دیسی مرغی کھلائی جاتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کیا جیل کے کسی دوسرے قیدی کے پاس اتنی سہولتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اس کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر نہیں ہیں، قوم پہلے تمہارے کرتوتوں سے آگاہ نہیں تھی آج آگاہ ہے، کیا پاکپتن کے لوگ ان چیزوں کو بھول سکتے ہیں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہاتھ پاؤں باندھ کر ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے پھینک دیا گیا تھا، 16 ماہ کے دوران بڑی مشکل سے ہم اس بحران سے نکلے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد اور منصفانہ الیکشن ہی ملک کے مسائل کا واحد حل ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82604