Chitral Times

Jul 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حج درخواستوں کی وصولی توقع سے انتہائی کم،کوٹے کی صرف ایک تہائی درخواستیں ہی جمع ہوسکیں

شیئر کریں:

حج درخواستوں کی وصولی توقع سے انتہائی کم،کوٹے کی صرف ایک تہائی درخواستیں ہی جمع ہوسکیں

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی توقع سے انتہائی کم ہے آخری تاریخ میں تین دن باقی رہ گئے اور نوے ہزار کے کوٹے میں سے صرف اٹھائیس ہزار درخواستیں ہی وصول ہوسکی ہیں وزارت نے تاریخ میں توسیع کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی توقع سے کم وصولی ہوئی ہے 3 دن باقی رہ گئے،کوٹے کی صرف ایک تہائی درخواستیں ہی جمع ہوسکیں 13 روز میں 28 ہزار حج درخواستیں جمع ہوسکیں،وزارت مذہبی امور حکام نے درخواست وصولی کی مدت بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور حکام کے مطابق درخواستوں کی وصولی کی مدت 7 سے 10 روز تک بڑھائی جاسکتی ہیسرکاری ریگولر حج اسکیم کے تحت ساڑھے 26 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں اسپانسر شپ اسکیم کے تحت ڈالرز میں 1600 درخواستیں جمع کرائی گئیں ریگولر حج اسکیم کا کوٹہ 65 ہزار اور اسپانسر شپ کے تحت 25 ہزار رکھا گیا ہے حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کا 27نومبر سے 12 دسمبر اعلان کر رکھا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کی دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔دسمبرمیں موسم اور بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبرمیں بارشوں کے ایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ کچھ عرصے سے دسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
82825