Chitral Times

Feb 9, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حجاج کرام کے لئے تربیتی شیڈول برائے حج 2025 جاری

Posted on
شیئر کریں:

حجاج کرام کے لئے تربیتی شیڈول برائے حج 2025 جاری

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈائریکٹوریٹ آف حج پشاور نے حجاج کرام کے لئے تربیتی شیڈول برائے حج 2025 جار ی کیاہے، جس کے مطابق23 جنوری2025 کو پبلک لائبریری آڈیٹوریم میران شاہ روڈ بنوں،24 جنوری 2025 کولکی سٹی ٹاؤن ہال لکی مروت،24 جنوری 2025 کومشال گیدرنگ ہال غنی خان روڈ کلاڈھیر چوک چارسدہ،25 جنوری 2025 کوادارہ تعلیم القرآن گلشن اسلام میاں لال موڑ نزد گورنمنٹ ڈگری کالج ٹانک، 26 جنوری 2025 کوجرگہ ہال سول کالونی خار باجوڑ، 27 جنوری 2025 کو مدرسہ جہانگیری حمیدان چوک کرک،27 جنوری 2025 کوتڑون شادی ہال مل روڈ مردان،28 جنوری 2025 کوالمرکزاسلامی نزد سلطان ہسپتال ریگہ روڈ شواڑی بونیر،12 فروری 2025 کوجامعہ ابن عباس صوابی ٹوپی روڈ گلو ڈھیری ڈسٹرکٹ صوابی، 16 فروری 2025کوگورنمنٹ سیٹینیئل ماڈل ہائی سکول چترال(لوئر)،18 فروری 2025 کوتڑون شادی ہال دیر روڈ زوال دیر لوئر تیمر گرہ اور20 فروری 2025 کو ودودیہ ہال گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سید و شریف سوات میں حجاج کرام کو حج کی تربیت دی جائیگی۔

 

نان فائلرز کو پراپرٹی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس) قائمہ کمیٹی نے نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریداری کی اجازت کیلئے پانچ رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ایم این اے بلال کیانی کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی ایف بی آر اور ’آباد‘ کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرے گی، 10 روز میں ذیلی کمیٹی اپنی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو دے۔دوسری جانب چیئرمین کمیٹی نوید قمر کی ہدایت پر کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کمیٹی شامل ہوں گے۔

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
98334