
حالیہ برف باری کے بعد تورکھو مین روڈ، بونی کشم روڈ اور نشکو تریچ روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا گیا
حالیہ برف باری کے بعد تورکھو مین روڈ، بونی کشم روڈ اور نشکو تریچ روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا گیا
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ برف باری کے بعد اپر چترال کے جملہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند یا انتہائی خطرناک ہو چکے تھے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نگرانی میں موسم صاف ہوتے ہی برف ہٹانے کا کام شروع ہوا اس میں بونی تورکھو مین روڈ ،بونی کشم روڈ اور نشکو تریچ روڈ پر پڑی بھاری برف کو ہٹا کر ٹریفک کے مشکلات کو آسان بنا دیا گیا علاقے کے منتخب بلدیات نمائندہ گاں اور ڈرائیور حضرات سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ دار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چونکہ برف باری کا موسم جاری ہے ائندہ بھی برف پڑنے کی صورت میں محکمہ اور ٹھیکہ دار لوگوں کے سفری مشکلات کو آسان بنانے میں کردار ادا کرتے رہینگے ۔