Chitral Times

Apr 22, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ برفباری کے بعد بروغل کے باسی مذید مصائب کاشکار، مرکزی وصوبائی حکومتوں سے امداد کی اپیل 

Posted on
شیئر کریں:

حالیہ برفباری کے بعد بروغل کے باسی مذید مصائب کاشکار، مرکزی وصوبائی حکومتوں سے امداد کی اپیل

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) افغانستان کی واخان پٹی کے ساتھ ملنے والی اپر چترال کی انتہائی شمال میں واقع وادی بروغل میں حالیہ برفباری کے بعد انسانوں اور جانوروں کے لئے زندگی مزید سخت ہوگئی جوکہ پہلے ہی خوراک کی قلت سے دوچار تھے۔ رمضان المبارک کی آخری دنوں میں چترال بھر میں برفباری دو دن تک جاری رہی لیکن بروغل سے آمدہ اطلاعات کے مطابق وہاں مزید 3سے 4 فٹ مزید برف پڑگئی ہے جس سے وہاں کے رہنے والے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ پالتوجانوروں خوش گاؤ اور بکریوں کے لئے خوراک کی قلت پیداہوگئی ہے۔

 

ویلج کونسل بروغل کے سابق چیرمین امین جان تاجک نے پریس کلب نیوز کو ٹیلی فون پر بتایاکہ وادی میں حالات انتہائی مخدوش ہیں اور ہنگامی طور پر حکومتی امداد نہ پہنچنے کی صورت میں غذائی قلت سے انسان اور جانور دونوں کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے وادی کی پہلی گاؤں گرم چشمہ تک سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی تھی لیکن اس سے آگے واقع بارہ دیہات کا رابطہ گزشتہ سال دسمبر سے منقطع ہوگئی تھی جس سے اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ موسم سرما کے دوران غیر معمولی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے حیوانات کے لئے گھاس کے میدان بھی متاثر ہوگئے تھے جنہیں موسم سرما کے لئے ذخیرہ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اپیل کی ہے کہ ان کے حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے بروغل میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش ہوائی جہاز کے ذریعے ڈراپ کیا جائے۔

 

دریں اثنا بروغل روڈ کھول دیا گیا جو  حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں یارخون بروغل روڈ پر بریپ کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے ٹریفک معطل  تھی۔

 

chitraltimes broghil road

 

chitraltimes broghil snowfall

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100756