جے یوآئی اپرچترال کے ضلعی امارت کیلئے ازسرنوانتخابات کروائے جائیں۔۔سینئر رہنما
چترال۔(چترال ٹائمز روپرٹ ) جےیو آئی کے ستر سے زائد سینئیر رہنماؤں نے اپر چترال کے ضلعی امیر کے خلاف میدان میں کود گئے اور علم بغاوت بلند کردیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما محمد سید خان لال کے رائین میں واقع رہائشی گاہ میں عید ملن پارٹی کے موقع پر تحصیل امیر مولانا عثمان ، سابق ممبر ضلع کونسل مولانا عطاء الرحمن اور دوسرے موجود تھے۔
اس موقع پر ارکان جمعیت نے امیر اپر چترال مولانا شیر کریم شاہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا اور اپنے ممبر شپ کارڈ مولانا عثمان کے پاس جمع کرتے ہوئے جمعیتِ کی اعلیٰ قیادت پر واضح کردیا کہ پارٹی کو اس ضلعے میں بچانے کی خاطر ازسر نو انتخابات کروائے جائیں۔اس خبر کی تصدیق پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق تحصیل ممبرمحمد سید خان لال نے کی۔