جی ایچ ایس ایس مستوج کی ٹیم چترال پہنچنے پرتباک استقبال..تمام کاشکریہ..سعیدانور
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کی صوبائی چیمپئن ٹیم چترال پہنچنے پر اُن کا پرتباک استقبال کیا گیا ، جمعرات کے روز جب فاتح ٹیم کے کھلاڑی لواری ٹنل سے چترال میں داخل ہوئے تو مختلف مقامات پر ان کا شانداراستقبال کیا گیا ، دروش میں ان پر پھولوںکی پتیاںنچھاور کئے گئے اسی طرح ٹیم جب چترال پہنچی تو اتالیق پل پر صدرتجاریونین شبیراحمد ، مختلف مکاتب فکر کے افراد اورتاجربرداری نے انکا پرتباک استقبال کیا. چیمپئین ٹیم کی کیپٹن ، منتظمین اورکھلاڑیوںنے حوصلہ افزائی پر سب کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کوچ سعید انور نے پشاورمیں کھلاڑیوںکی شاندارحوصلہ افزائی پر چترالی کمیونٹی اورعمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی حوصلہ افزائی کی وجہ سے وہ اس قابل ہوئے کہ پشاورکی ٹیم کو انکی ہوم گراونڈ پر شکست دینے میںکامیاب ہوئے.
.
انھوں نے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارولی خان خٹک کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پشاور میں میچ کے دوران ٹیم کے ساتھ بہترین تعاون کی اورفاتح ٹیم کے ساتھ ملاقات میں چترال میں پلے گراونڈز کی ترقی اورخصوصی طور پر گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مستوج کے گراونڈ کی تعمیرکیلئے خصوصی فنڈز کا بھی اعلان کیا ہے. اور ساتھ کھلاڑیوںکی بھی حوصلہ افزائی کی. جس کیلئے پوری ٹیم اورمستوج کے عوام کی طرف سے ان کا شکریہ کرتے ہیں.