Chitral Times

Jul 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

Posted on
شیئر کریں:

جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزارت توانائی پاورڈویڑن نے کہا ہے کہ جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے،بجلی کینئے ٹیرف سے صارفین کی اکثریت کے ماہانہ بل پرتھوڑا سا اثر پڑے گا۔ جمعرات کو پاور ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافہ کیلئیحکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک کروڑ68 لاکھ یعنی 58 فیصد غریب گھریلوصارفین کیلیے اضافہ2فیصد سیکم ہوگا، نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔پاور ڈویڑن نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے،جنوری2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کینرخ جون2024کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈچارجز کا اجرا ضروری تھا، ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا۔پاور ڈویڑن کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے بجلی کے صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے تا 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے جس سے صارفین پر ایک سال میں 3 ہزار 274 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکومتی تجویز پر 8 جولائی کو فیصلہ کرے گی۔کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ تک کرنیکی تجویز منظور کی، لائف لائن صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 14 روپے 16 پیسے، نان پروٹیکٹڈ 100 یونٹ کے لیے بنیادی ٹیرف 23 روپے 59 پیسے، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 30 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی۔201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 34 روپے 80 پیسے فی یونٹ، 301 سے 400 یونٹ کے لیے 34 روپے 25 پیسے، 401 سے 500 یونٹ کے لیے بنیادی قیمت 39 روپے 15 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔501 سے 600 یونٹ والے صارفین کے لیے بنیادی قیمت 41 روپے 36 پیسے، 601 سے 700 یونٹ والے کے لیے 43 روپے 92 پیسے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والی صارفین کے لیے بنیادی قیمت 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی گئی۔کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 48 روپے 55 پیسے یونٹ، صنعتی صارفین کے لیے 43 روپے 40 پیسے، زرعی صارفین کے لیے 44 روپے 5 پیسے، پری پیڈ صارفین کے لیے 54 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90549